کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

قومی فارمیسی ہفتہ( این پی ڈبلیو) پر جناب گوڑا نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ حکومت اے پی آئی، فارما سیوٹیکل اور نیوٹرا سیوٹیکل کی صنعت کے فروغ کے لئے صنعتی پارک مہیا کرانے کے لئے پوری سرگرمی سے کام کررہی ہے

Posted On: 22 NOV 2020 7:06PM by PIB Delhi

کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر جناب  ڈی وی سدا نند گوڑا نے قومی فارمیسی ہفتہ( این  پی ڈبلیو) پر 21 نومبر2020 کو ایک بین الاقوامی دوا فروشوں اور دوا سازوں کے ویبنار میں ایک پیغام میں کہا ہے کہ حکومت لگاتار اے پی آئی، فارما سیوٹیکل اور نیوٹرا سیوٹیکل کی صنعت کے فروغ کے لئے تمام سہولیات سمیت صنعتی پارک فراہم کرنے کی سمت میں پوری سرگرمی سے کام کررہی ہے۔

کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر اور کرناٹک کے سابق وزیراعلی  جناب ڈی وی سدا نند گوڑا کی غیر حاضری میں منعقد پروگرام قومی فارمیسی ہفتہ 2020 کی تقریب پر مرکوز ہے۔ اس کا مقصد فارما سسٹوں کی بہتر پیشہ وارانہ شبیہ بنانا ہے۔ شری گوڑا کا  پیغام آر آر کالج آف فارمیسی کے پرنسپل ڈاکٹر نارائن سوامی نے پڑھ کر سنایا۔ اپنے ابتدائی بیان  میں جناب گوڑا نے این پی ڈبلیو پروگراموں کے تصور کی تعریف کی اور کہا کہ پہلی قطار کے دوا فروشوں اور دوا سازوں نے کووڈ-19 اور خراب صحت کے خلاف لڑائی ہماری لڑائی کو مضبوط کرنے میں بنیادی رول ادا کیا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ فارمیسی پیشہ وروں نے ہمیشہ اس موقع پر آگے آکر اپنی ذمہ داری نبھائی اور دوا کی صنعت نے عالمی استعمال اور دنیا کے لئے ٹیکوں اور اعلی معیار کی جینرک دواؤں کی پیدا وار کی ہے۔ آنے والے دنوں میں کووڈ-19 ٹیکے  بھی ہندوستان میں بنائے جائیں گے۔ جناب سدا نند گوڑا نےتدریسی دوا فروشوں اور دوا سازوں کے عزم کی تعریف کی، جنہوں نے اعلی معیار کی کتابوں اور مقالے کی اشاعت  بنیادی تحقیق کی بنیاد پر کی ہے۔ حال ہی میں منی پال یونیورسل پریس کے ذریعہ شائع ڈاکٹر گریش پئیہ کے ذریعہ مرتب فارما سیوٹیکل کنزیومر کمپلینٹس، اے گائیڈ  ٹو اکیڈمیا اور فارما سیوٹیکل انڈسٹری اینڈ پروفیشنلز کی بھی تعریف کی۔ جناب سدا نند گوڑا دوا فروشوں اور دوا سازوں کو سماجی فلاح وبہبود اور سماج کی ترقی کے لئے اچھے کام جاری رکھنے کے لئے حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کرناٹک رجسٹرڈ فارما سسٹ ایسوسی  ایشن(کے آر پی اے)، آر آر فارمیسی کالج بنگلور اور معاون گروپ فارما سیوٹیکلس بنگلور کو دواؤں کی صنعت کے بارے میں انتہائی شائستگی کے ساتھ ویبنار کے توسط سے این پی ڈبلیو تقریب منعقد کرنے کے لئے مبارکباد دی۔

مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا حکومت ہند دواؤں کے کاروبار اور صنعت کی بہتری کے لئے پابند عہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لگاتار اے پی آئی، فارما سیوٹیکل اور نیوٹرا سیوٹیکل صنعتوں کے فروغ کے لئے صنعتی پارک مہیا کرنے کی سمت میں سرگرمی کے ساتھ کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سے ہندوستان ادویاتی صنعت دنیا کی فارمیسی کے طور پر ایک اہم رول نبھاتا رہے گا۔ جناب گوڑا نے کہا ،‘‘ ہم دواؤں اور طبی آلات میں اختراعات کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ تحقیق و ترقی کے فنڈ اور دیگر سہولیاتی پروگرام پر مودی حکومت کی توجہ مرکوز ہے اور یہ دواؤں کی صنعت کو بہتر بنانے میں مدد کررہی ہیں۔ ہم دوا فروشوں اور دوا سازوں کی شکایتوں کے تئیں بھی حساس ہیں۔ ہم متعدد دوا  فروشوں اور دوا سازوں کی حالت کو بہتر کرنے کے لئے پابند عہد ہیں۔’’

 آئی پی ای آر پونے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مہیش برانڈے نے اپنے کلیدی خطاب میں اس موضوع پر نہایت حوصلہ افزا اور مثبت بات چیت کی کہ دوا فروشوں اور دوا سازوں کو اپنا مشاورتی رول  کیسے تیار کرنا چاہئے اور سماج کی خدمت میں بہتری لانی چاہئے۔ انہوں نے اپنی بات کو عملی مثالوں کے ساتھ پیش کیا  جس میں یہ بھی شامل ہیں کہ کیسے ڈیجٹیلائزیشن اور آن لائن سرگرمیوں کو خطرے کے طور پر دیکھنے کے بجائے باقاعدہ دوا فروش کا معاون بنایا جاسکتا ہے۔

 پروفیسر رویندر نے اپنی اختتامی تقریر میں دوا سازوں اور  دوا فروشوں کی صحت نگرانی اور کئی کرداروں کے ذریعہ صحت کے نتائج کو بہتر بنانے کے لئے دواؤں کی فروخت اور پیداوار کے کثیر جہتی رول کے بارے میں خیالات پیش کئے۔ بھارت کی دوا صنعت اور دوا فروشوں اور دوا سازوں کا فارمیسی پارک اور دیگر اہم پالیسیوں اور ضابطوں کے ذریعہ ہمیشہ تعاون کرنے کے لئے انہو ںنے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

کے آر پی اے کے صدر ڈاکٹر کوشک دینو راجو نے شکریہ کی تجویز پیش کی۔ کے آر پی اے کے صلاح کار رکن جناب سنیل ایس چپلونکر نے آئی پی اے کے رول این پی ڈبلیو پینل کے تحت مختلف سرگرمیوں کو ظاہر کرنے والے ماڈریٹر کے طور پر شاندار مظاہرہ کیا۔ وہ ویبنار پروگرام میں نظامت بھی کررہے تھے۔

 

******

م ن۔  ق ت۔ ر ض

U-NO.7471

23.11.2020



(Release ID: 1675028) Visitor Counter : 137