وزارت دفاع
جاٹ رجیمنٹ نے 225 برسوں کی اپنی مشہور و ممتاز خدمات کا جشن منایا
Posted On:
21 NOV 2020 7:57AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21 نومبر 2020: جاٹ رجیمنٹ نے 19 اور 20 نومبر کو، ملک کو دی گئیں اپنی 225 برسوں کی ممتاز و مشہور خدمات کا جشن منایا۔
اس موقع پر لیفٹنینٹ جنرل ایس کے سینی، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی، وی سی او اے ایس اور کرنل آف دی جاٹ رجیمنٹ نے بطور مہمان خصوصی اس تقریب کو زینت بخشی۔ پروگرام کی شروعات جاٹ جنگی میمورئیل میں پھولوں کی چادر پیش کرنے کی ایک تقریب کے ساتھ ہوئی جس کے بعد اس رجیمنٹ کے تجربہ کار افسران کے ساتھ ایک شاندار رجیمنٹل پریڈ اور جورا میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔
اس تقریب کا اہتمام، کووِڈ۔19 وبائی مرض کی وجہ سے، تمام تر احتیاط کے ساتھ، چھوٹے پیمانے پر کیا گیا۔
****
م ن۔ ا ب ن
U:7439
(Release ID: 1675003)
Visitor Counter : 103