وزارت خزانہ
وزیرخزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے جی 20 ملکوں کے وزرائے خزانہ کی ورچوول میٹنگ میں شرکت کی
Posted On:
20 NOV 2020 7:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی:20 نومبر، 2020:خزانہ اور کارپوریٹ اُمور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے آج یہاں جی20 ملکوں کے وزرائے خزانہ کی ورچوول میٹنگ میں شرکت کی۔ جی20 ملکوں کے وزرائے خزانہ کووڈ-19 بحران کے مدنظر عالمی اقتصادی چیلنجوں، اس کے کم سے کم خطرات اور کیسے بحران کے اس دور میں شروع کی گئی اجتماعی عالمی کارروائی کو جی20 ممالک آگے بڑھا سکتے ہیں، اس پر اپنے خیالات مشترک کرنے کیلئے اکٹھا ہوئے تھے۔
وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے کووڈ-19 بحران کو ختم کرنے کیلئے جی20 ممبر ملکوں کے ذریعے آگے کی کوششوں کی ضرورت اور اس سمت میں سبھی کیلئے سستی اور آسانی سے ویکسین کی دستیابی پر زور دیا۔ انہوں نے جی20 کے ایکشن پلان کو اس گروپ کے اقتصادی ردعمل کو اہم بنیاد بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف ہمارے فوری ردعمل کو مربوط کرتا ہے بلکہ ہمارے طویل مدتی بازیابی کی کوششوں کی بھی رہنمائی کرتا ہے۔ وزیر خزانہ سیتارمن نے سعودی عرب کی صدارت میں جی20 کی ایک اہم حصولیابی قرض خدمات معطلی اقدام پر روشنی ڈالی۔ساتھ ہی اسے حاصل کرنے کیلئے سبھی جی20 رکن ملکوں کے ذریعے اجتماعی اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
محترمہ سیتارمن نے کووڈ-19 وبا کو لیکر جی20 کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے کی جارہی کوششوں اور غیرمعمولی قیادت کے لئے سعودی عرب کو مبارکباد دی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستان اٹلی کی صدارت میں دسمبر 2020 سے ٹروئیکا رکن کے طور پر کام کرنے کو لیکر پُرامید ہے۔
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 7430
(Release ID: 1674774)
Visitor Counter : 128