سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
قومی شاہراہوں کی اتھارٹی کا مقامی مہارت بڑھانے کے لئے 200 پریمیئر اداروں کے ساتھ اشتراک
Posted On:
20 NOV 2020 5:18PM by PIB Delhi
عالمی نوعیت کی قومی شاہراہ نیٹ ورک فراہم کرنے اور تکنیکی اداروں اور صنعت کے درمیان ایک پل قائم کرنے کے اپنے وژن کے ساتھ قومی شاہراہوں کی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) کو مقامی مہارت کا فائدہ اٹھانےکے لئے پریمیئر اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنےکی اپنی پہل کے لئے کئی نامور اداروں سے انتہائی مثبت اور اچھا رسپانس (رد عمل) حاصل ہوا ہے۔ این ایچ اے آئی کے مطابق کم وبیش 18 آئی آئی ٹیز نیز آئی آئی ٹی رڑکی، آئی آئی ٹی بمبئی، آئی آئی ٹی وارانسی، آئی آئی ٹی گواہاٹی، آئی آئی ٹی کانپور، آئی آئی ٹی کھڑگ پور، 26 این آئی ٹی اور 10 دیگر نامور انجینئرنگ کالجز نے قومی شاہراہوں کی اتھارٹی کے ساتھ اشتراک کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ ان میں سے تقریباً 200 انسٹی ٹیوٹس نے پہلے ہی مفاہمت نامے پر دستخط کردیے ہیں۔
این ایچ اے آئی نے کہاہے کہ اس نے انسٹی ٹیوشن سوشل رسپاسیبلٹی کے تحت رضاکارانہ بنیاد پر قومی شاہراہوں کی نزدیکی (حصوں) کو اپنے کے لئے نامور تکنیکی اداروں اور انجینئرنگ کالجوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے ایک منفرد پہل شروع کی ہے۔ توقع ہے کہ 300 سے زیادہ انسٹی ٹیوٹس این ایچ حصے اپنے کے لے اشتراک کریں گے۔
اپنائے گئے حصے ، فیکلٹی اور محققین کے لئے مطالعے کے شعبے کے طور پر استعمال کیے جاسکتے ہیں اور صنعت میں جدید رجحانات کے ساتھ انسٹی ٹیوٹ کے طلبا کو روشناس کراسکتے ہیں اور موجودہ کارکردگی کے پیرامیٹرس (پیمانے ) اور اختراعات تجویز کرسکتے ہیں۔
اس پہل کے تحت پارٹنر انسٹی ٹیوٹس سڑک کے تحفظ، رکھ رکھاؤ، رایڈنگ کمفورٹ، چوک پوائنٹس کو ختم کرنے، بلیک اسپاٹس کو ہٹانے میں بہتر امکانات تلاش کریں گے اور اپنائے گئے اسٹریچز پر نئی ٹکنالوجیوں کا استعمال کریں گے اور این ایچ اے آئی کو مناسب تجاویز دیں گے۔
این ایچ اے آئی نے کہا ہے کہ انسٹی ٹیوٹس نئے پروجیکٹوں کی پروجیکٹ تیاری اور ڈیزائن کی تیاری کے دوران کنسلٹیشن، این ایچ اے آئی کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے حوصلہ بھی دیں گے اور کارکردگی کے موجودہ پیمانے تجویز کریں گے۔
این ایچ اے آئی وظیفے کے ساتھ 20 انڈر گریجویٹس اور 20 پوسٹ گریجویٹس طلبا کو انٹرشپ کی پیشکش بھی کرے گا۔ یہ پہل این ایچ اے آئی اور انسٹی ٹیوٹ دونوں کے لئے مثبت نتیجے میں تبدیل کرے گی اور طلبا برادری میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں تعاون کے جذبے کا احساس بھی پیدا کرے گی۔
این ایچ اے آئی کم لاگت والے بڑی تعداد میں بڑے شاہراہ پروجیکٹوں کو بنا کر ملک کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے عالمی درجے کے این ایچ نیٹ ورک فراہم کرے گا۔
................
م ن، ح ا، ع ر
20-11-2020
U-7414
(Release ID: 1674647)
Visitor Counter : 138