شہری ہوابازی کی وزارت

اڑان کے تحت  حیدرآباد- ناشک اسپائس جیٹ اڑان کو روانہ کیا گیا

Posted On: 20 NOV 2020 4:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 نومبر ،  بھارت سرکار کےآر سی ایس- یو ڈی اے این (ریجنل کنیکٹی ویٹی اسکیم –اڑے دیش کا عام ناگرک) کے تحت بھارت میں علاقائی  فضائی کنیکٹیویٹی کو فروغ دینے کا اگلا قدم اٹھاتے ہوئے  آج حیدرآباد، تلنگانہ سے ناشک، مہاراشٹر کے لیے دوسری براہ راست پرواز کی شروعات کی گئی۔ ناشک کے نگراں وزیر  جناب چگن بھوجبل، ناشک کے ممبر پارلیمنٹ جناب ہیمنت گوڈسے، ناشک کے ضلع کلکٹر جناب سورا مندھارے، ناشک دیہات سے پولیس سپرنٹنڈینٹ جناب سنیل پاٹل، چیئرمین انفراسٹرکچر کمیٹی این ا ٓئی ایم اے ناشک کے چیئرمین جناب منیش راول  اور  جناب سیشاگری راؤ، سی ای او، ایچ اے ایل ایئرپورٹ ناشک نے  ناشک  ہوائی اڈے پر  پرواز کی کارروائی  ملاحظہ کی۔ شہری ہوابازی کے وزارت اور ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے اہلکار بھی اس موقع  پر موجود تھے۔ اس وقت تک اڑان اسکیم کے تحت 297 راستے اور 53 ہوائی اڈے چالو کیے گئے ہیں۔

حیدرآباد- ناشک راستے پر الائنس ایئر کی پرواز کی کامیاب کارروائی کے بعد اسپائس جیٹ وہ دوسری ایئر لائنس بن گئی ہے جس نے اس راستے پر براہ راست پرواز شروع کی ہے۔ اسپائس جیٹ کو آر سی ایس- یو ڈی اے این-2  نیلامی کے  تحت حیدرآباد –ناشک کا راستہ   الاٹ کیا گیا۔ اس فضائی کمپنی کو اڑان اسکیم کے تحت وائے بیلیٹی، گیپ فنڈنگ (وی جی ایف) فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ عام لوگوں کے لیے کرایے کو کم اور قابل رسائی رکھے۔ یہ فضائی کمپنی ہفتے میں  چار پروازیں چلائے گی اور 78 سیٹوں والا کیو 400 اپنا طیارہ استعمال کرے گی۔ اسپائس جیٹ کے ذریعے اڑان کے تحت ناشک 14ویں منزل ہے جسے کنیکٹ کیا گیا ہے۔

ناشک شہر میں تجارت اور سیاحت کے مواقع کو دیکھتے ہوئے مسافروں کی طرف سے حیدرآباد-ناشک راستے پر براہ راست پرواز کی بڑی مانگ کی جارہی ہے۔ ناشک کو زیارتوں کا شہر بھی کہا جاتاہے۔ یہ  ان چار زیارتی مقامات میں سے ایک ہے جو کنبھ میلہ منعقد کرتے ہیں۔ جو کہ ہر 12 سال کے بعد ہوتا ہے۔  شیر ڈی سائی ٹیمپل اور  ترمبکیشور مندر کے داخلے کا شہر ہونے کے علاوہ ناشک خود بھی مقدس مندروں کا مقام ہونے کی وجہ سے ایک سیاحتی  مرکز ہے۔ اس کے علاوہ اسے بھارت کی انگور اور شراب کی راجدھانی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اسی شہر میں ہندوستان ایرناٹک لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کا طیاروں کا  ڈویژن بھی ہے، جہاں  کے-13 میزائلوں کے ساتھ ساتھ مگ اور ایس یو ھیارے بھی بنائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ ناشک  بہت سے بڑے سامان ساز اداروں کا مرکز بھی ہے مثلاً مہندرا اینڈ مہندرا، بوچ، اے بی وی، کرامٹن گریس، تھاسینکروپ، سی ای اے ٹی وغیرہ۔

پرواز کا پروگرام مندرجہ ذیل ہے‘

فلائٹ نمبر

روانگی ایئرپورٹ

آمد

ایئرپورٹ

روانگی

وقت

آمد

وقت

بلاک

وقت

کس کس دن

2789

حیدرآباد

ناشک

10:35

12:05

1:30

منگل، بدھ، جمعرات، جمعہ

2790

ناشک

حیدرآباد

12:35

14:10

1:35

منگل، بدھ، جمعرات، جمعہ

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:7403      



(Release ID: 1674607) Visitor Counter : 120