صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
وزارت صحت کی ای-سنجیونی نے 8 لاکھ صلاح و مشورے مکمل کئے
Posted On:
20 NOV 2020 2:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 20 /نومبر 2020 ۔ بھات نے ڈیجیٹل صحت اقدامات کے شعبے میں ایک تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کی قومی ٹیلی میڈیسن پہل ای-سنجیونی نے آج 8 لاکھ صلاح و مشورے مکمل کرلئے ہیں۔
یہ سروس خاص طور پر کووڈ کے دوران جسمانی رابطے سے بچنے کے لئے تیزی سے صحت دیکھ بھال کی مطلوب اور مقبول ذرائع کی شکل میں ابھر رہی ہے، اس سے اب بھی معیاری خدمات کا فائدہ مل رہا ہے۔ 27 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 11000 سے زیادہ مریض روزانہ صحت خدمات حاصل کررہے ہیں۔ ای- سنجیونی پہل کچھ ریاستوں کو ایک ماڈل کی شکل میں بھی سہولت فراہم کررہی ہے، جو خاص طور سے دور دراز کے علاقوں میں پورے سال مریضوں کی خدمت کرسکتا ہے۔
ای-سنجیونی اور ای-سنجیونی او پی ڈی پلیٹ فارم کے توسط سے سب سے زیادہ صلاح و مشورہ دینے والی چوٹی کی 10 ریاستوں میں تمل ناڈو ()259904، اترپردیش (219715)، کیرالہ (58000)، ہماچل پردیش (46647)، مدھیہ پردیش (43045)، گجرات (41765)، آندھراپردیش (35217)، اتراکھنڈ (26819)، کرناٹک (23008)، مہاراشٹر (9741) شامل ہیں۔
ای-سنجیونی کے ٹیلی میڈیسن کی دونوں اقسام یعنی ڈاکٹر سے ڈاکٹر (ای سنجیونی اے بی- ایچ ڈبلیو سی) اور مریض سے ڈاکٹر (ای سنجیونی او پی ڈی) دونوں فریقوں کے استعمال کنندگان کے تناظر میں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ یعنی ایک سرے پر مریض/ صحت کارکن اور دوسرے پر ڈاکٹر۔ ای سنجیونی اے بی – ایچ ڈبلیو سی کو نومبر 2019 میں صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کے ذریعے شروع کیا گیا تھا اور دسمبر 2022 تک اسے ’ہب اینڈ اسپوک‘ ماڈل میں بھارت سرکار کی آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت 155000 ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر میں نافذ کیا جانا ہے۔ ای- سنجیونی اے بی- ایچ ڈبلیو سی 4700 سے زیادہ ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر میں کام کررہی ہے اور 17000 سے زیادہ ڈاکٹروں اور صحت کارکنوں کو اس کے استعمال کے لئے ٹریننگ دی گئی ہے۔ اس اہم پہل کے دوسرے ایڈیشن ای- سنجیو او پی ڈی کو پہلے لاک ڈاؤن کے دوران 13 اپریل 2020 کو شروع کیا گیا تھا، جب ملک میں او پی ڈی کو کووڈ-19 کے انفیکشن سے بچاؤ کے لئے بند کردیا گیا تھا۔
ای سنجیونی آبادی کے اس طبقے میں اہم اثر ڈال رہی ہے جہاں سفر کی دوری، وقت اور لاگت، باہری خدمات کی تلاش میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ اس نے ایک ڈاکٹر کے ساتھ مشورے کے لئے عملی اور پسندیدہ متبادل کی شکل میں کام کیا ہے۔ اب تک 16 اضلاع نے 10000 سے زیادہ مشاورتوں کا اندراج کیا ہے اور 100 سے زیادہ اضلاع میں 1000 سے زیادہ مشاورتوں کا اندراج کیا گیا ہے ۔
ای- سنجیونی او پی ڈی پر 220 سے زیادہ آن لائن اوپی ڈی میں ٹیلی میڈیسن خدمات دستیاب کرانے کے لئے 7500 سے زیادہ ڈاکٹروں کو ٹریننگ دی گئی ہے۔ ای- سنجیونی او پی ڈی خدمات کو ان کے گھروں کے دائرے میں مریضوں تک پہنچانے کا کام کرتی ہے۔ 100 سے زیادہ ٹیلی میڈیسن ڈاکٹروں نے 1000 سے زیادہ ٹیلی کنسلٹیشن کئے ہیں اور ان میں سے کچھ نے 10000 سے زیادہ کنسلٹیشنز کو لاگڈ کیا ہے۔ مریضوں کے سلسلے میں 20 فیصد سے زیادہ مریض ایک سے زیادہ مرتبہ ڈاکٹروں سے صلاح و مشورہ کرنے کے لئے ای- سنجیونی کا استعمال کرتے ہیں۔ ان میں سے کئی چھوٹے اضلاع ہیں۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ای سنجیونی چھوٹے اضلاع میں مساوی یا زیادہ اثر ڈال رہی ہے۔
وزارت صحت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر انسانی وسائل کے استعمال کو مسلسل بڑھانے کے لئے تیزی سے کام کررہی ہے۔ کچھ ریاستوں میں ڈاکٹروں اور ماہرین کا ایک ہی سیٹ اب ای- سنجیونی سے ڈاکٹر سے ڈاکٹر اور مریض سے ڈاکٹر دونوں اقسام پر خدمات فراہم کرارہا ہے۔ سی- ڈی اے سی موہانی میں ای- سنجیونی کی ٹیم، ای سنجیو کے فروغ، تعیناتی، نفاذ، ٹریننگ، آپریشنز اور بندوبست سے لے کر سبھی تکنیکی مدد فراہم کررہی ہے۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 7408
(Release ID: 1674528)
Visitor Counter : 157