وزارت خزانہ

اترپردیش میں مختلف مقامات پر، محکمہ آمدنی ٹیکس کی تلاشی کی کارروائیاں

Posted On: 20 NOV 2020 2:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،20؍نومبر: محکمہ آمدنی ٹیکس نے ،شمالی ہندوستان میں مویشیوں کے چارے کے ایک سرکردہ پروڈیوسر کے کیس کے سلسلے میں 18 نومبر 2020  کو  تلاشی اور  جائزے کے اقدام کی  ایک کارروائی شروع کی۔ تلاش اور  جائزے کے اقدامات، کانپور ، گوکھپور، نوئیڈا، دہلی اور لدھیانہ میں 16 مقامات پر کئے جارہے ہیں۔

گروپ کے خلاف، جو  بڑے الزامات ہیں، ان  کے مطابق گروپ نے دہلی میں قائم چند شیل کمپنیوں سے غیر اصلی نیز غیر محفوظ قرضوں کی شکل میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی رہائشی اینٹریز  حاصل  کی، غیر معمولی مختلف اشیاء کے بڑے قرض خواہ  رہے، مجموعی منافع کی تلفی  کی اور  یہ بھی  کہ ایک متعلقہ گروپ چٹ فنڈ کمپنی نے، نامعلوم ذرائع سے کروڑ وں روپے کے غیر محفوظ قرضے وصول کئے تھے۔

 تلاشی کی کارروائیوں کے دوران یہ پایا گیا کہ  وہ  شیل کمپنیاں  جن سے قرضے لئے گئے تھے، صرف  کاغذات پر ہی  وجود میں ہیں اور  ان کا نہ کوئی  اصلی کاروبار ہے اور نہ ہی  قرضہ جاتی  کوئی حیثیت۔ ان شیل کمپنیوں کے ڈائریکٹر صاحبان ڈمی ہیں، ٹیکس ریٹرن نہ بھرنے والے اور  کسی بھی کام کے افراد نہیں ہیں۔ ان کمپنیوں کے ڈائریکٹروں میں سے ایک کی شناخت ٹیکسی  ڈرائیور کے طور پر ہوئی، جس کے 11 بینک اکاؤنٹ ہیں، جن میں بڑے پیمانے پر فنڈس کا لین دین ہوا نظر آتا ہے۔ لہذا  یہ  سمجھا گیا کہ ان کمپنیوں سے آنے والے غیر محفوظ قرضوں کی شکل میں 121 کروڑ روپے  سے زیادہ کی لین دین کے اندراج بوگس ہیں اور در اصل وہ گروپ کی کالی آمدنی کی نمائندگی کرتی ہیں۔

تلاشی کے دوران مزید  پایا گیا کہ ان شیل کمپنیوں میں سے ایک گروپ کے  متعلقہ  چٹ فنڈ  میں ایک چٹ ممبر ہے، جو کہ چٹ فنڈ قانون 1982 کی  گنجائشوں کی خلاف ورزی ہے۔

تلاشی میں سامنے آیا ہے کہ گروپ کے سرکردہ افراد کی رہائشوں کی تعمیر میں بڑے پیمانے پر کالا دھن لگایا گیا ہے۔ اس کی  تصدیق کی جارہی ہے  اور انہیں اندازہ قدر کے لئے بھیجا جائے گا۔

اب تک 52  لاکھ روپے مالیت کا سونا  اور  ہیرے کے زیو رات  ضبط کئے جاچکے ہیں۔ باقی ماندہ زیورات  حاصل کرنے کے ذرائع کی تصدیق کی جارہی ہے۔ مجموعی طور پر ایک کروڑ 30 لاکھ روپے نقد  پائے گئے ہیں اور  اس کے حصول کے ذریعے کی بھی تصدیق کی جارہی ہے۔ مجموعی طور پر 7 لاکر پائے گئے ہیں، جنہیں ابھی تلاش کرنا باقی ہے۔

مزید تحقیقات جاری ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن- ا ع- ق ر)

U-7400



(Release ID: 1674372) Visitor Counter : 68