صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

چار ممالک کے سفرا نے صدر جمہوریہ ہند کو ویڈیو کانفرنس کے توسط سے سفارتی اسناد پیش کیں

Posted On: 20 NOV 2020 1:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20/نومبر 2020،  صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے ہنگری، مالدپ، چاڈ اور تاجکستان کے سفرا اور ہائی کمشنر حضرات سے آج  (20 نومبر 2020 کو) ایک ورچوول تقریب کے دوران ان کی سفارتی اسناد قبول کیں،  جن سفرا اور ہائی کمشنر حضرات نے اپنی سفارتی اسناد پیش کیں، ان کے نام درج ذیل ہیں۔

1-      عزت ماب جناب اندراس لیزلو کیرالے، ہنگری کے سفیر

2-      عزت ماب ڈاکٹر حسین نیاز، مالدیپ کے ہائی کمشنر

3-      عزت ماب جناب سونگوئی احمد، چاڈ کے سفیر

4-      عزت ماب جناب لقمان، تاجکستان کے سفیر

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے سفرا حضرات کو ان کے تقرر پر مبارک باد پیش کی۔  انہوں نےکہا کہ بھارت ان تمام تر چاروں ممالک کے ساتھ گرمجوشانہ اور دوستانہ تعلقات کا حامل ہے اور ہمارے تعلقات امن اور خوش حالی کے مشترکہ تصور میں مضمر ہیں۔ انہوں نے 2021-22 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل نشست کے لیے بھارت کی امیدواری کو اپنی حمایت فراہم کرنے کے لیے ان سفرا کی حکومتوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ  کووڈ-19 کے اس وبائی مرض نے اس امر کو یقینی بنانے کی ضرورت اجاگر کردی ہے کہ بنی نوع انسان کی مجموعی صحت اور اقتصادی خوش حالی کو یقینی بنانے کےلیے افزوں عالمی تعاون درکار ہے۔ انہوں نے مزید امید کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی برادری اس وبائی مرض کا شافی حل دریافت کرنے کے قریب پہنچ گئی ہے اور اس بحران کے نتیجے میں مزید مضبوط اور لچکدار بن کر منظر عام پر آئے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-7398

م ن۔     ت ع۔



(Release ID: 1674348) Visitor Counter : 152