صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت نے 50 ہزار سے زیادہ آیوشمان بھارت ہیلتھ اور ویلنس سینٹر( ایچ ڈبلیو سی) چلانے کا سنگ بنیاد طے کیا
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی
ایچ ڈبلیو سی کا کووڈ کے رد عمل اور نظام میں انوکھا تعاون رہا: ڈاکٹر ہرش وردھن
6.45 کروڑ افراد کی ہائپرٹینشن کے لئے اسکریننگ5.23 کروڑ کی ذیا بیطس کے لئے اور 6.14 کروڑ کینسر کے لئے
Posted On:
20 NOV 2020 9:19AM by PIB Delhi
بھارت نے آفاقی صحت کی دیکھ بھال کی سمت میں سنگ بنیاد طے کیا ہے۔50 ہزار سے زیادہ(50025) آیوشمان بھارت ہیلتھ اور ویلنس سینٹر پورے ملک میں چلائے جارہے ہیں۔جامع صحت کی دیکھ بھال (سی پی ایچ سی) کی خدمات لوگوں کو ان کے گھروں تک مہیا کرنے کے ہدف کے تحت ، 1.5 لاکھ ہیلتھ کیئر سینٹر دسمبر 2022 تک کھولنے کا منصوبہ ہے۔50 ہزار سے زیادہ سینٹروں کو کھولنے سے اس ہدف کا ایک تہائی حصہ پورا کرلیا گیا ہے۔ جس سے 25 کروڑ سے زیادہ لوگوں کے جامع صحت کی دیکھ بھال کی کفایتی خدمات مہیا کرائی جارہی ہیں۔
صحت اور خاندانی وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ-19 کی وباء کے دوران درپیش چیلنجوں کے باوجود طبی خدمات اور ویلنس سینٹروں کو کھولنے سے متعلق ان کی کوششوں کے لئے مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ‘‘ یہ، تمام مراحل میں پلاننگ ، مانیٹرنگ، عمل کو یقینی بنانے، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مہیا کی گئی سہولیات میں لچک اور طبی نظام کوتیار کرنے میں مرکز اور ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام کے علاقوں کی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں سےممکن ہوپایا ہے’’۔وزیر موصوف نےپیشگی محاذ پر کام کرنے والے طبی اہلکاروں، طبی افسروں، کمیونٹی ہیلتھ افسروں کو ان کی لگن اور محنت کے لئے شکریہ پیش کیا، جس سے لاکھوں لوگوں کو ان کی مشکل وقت میں ضروری خدمات اور جامع صحت کی طبی دیکھ بھال مہیا کی گئی۔انہوں نے کہا کہ‘‘ یہ لوگ ہمارے صحت سے متعلق طبی نظام کی بنیاد ہیں، کووڈ-19 کے دوران ان کاتعاون قابل ستائش ہے’’۔ہیلتھ کیئر سینٹر تال میل بنانے میں پیدا خطرے، رابطوں کاپتہ لگانے، کمیونٹی نگرانی اور متاثرہ معاملوں کے جلد پتہ لگانے اور کمزور طبقوں کی حفاظت کے لئے کووڈ کے علاوہ دیگر ضروری طبی خدمات کے نفاذ جیسے نوزائیدہ بچوں اور بزرگوں کے علاوہ متاثرہ معاملوں کی تلاش میں مہیا طبی خدمات میں حائل دقتوں کو حل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
آسام میں ہیلتھ ویلنس سینٹر میں کووڈ-19 کی اسکریننگ
آیوشمان بھارت کا آغاز 2018 میں اس کے دو ستون ہیلتھ اور ویلنس سینٹر اور پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے ساتھ دیکھ بھال کے سلسلے میں تمام خدمات مہیا کرنے کے لئے دونوں کے درمیان دو طرفہ تعلق کے ساتھ کیا گیا ہے۔ پہلے اے بی- ایچ ڈبلیو سی کا آغاز، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلع کے جھانگڑا علاقے میں 14 اپریل 2018 کو کیا تھا۔
ہیلتھ اور ویلنس سینٹر لوگوں کو تولیدی نظام ، زچگی ، نوزائیدہ بچے،بڑھتے بچوں کی غذائیت سے متعلق خدمات اور متعدی بیماریوں کو قابو کرنے کے سلسلے میں خدمات فراہم کرنے کے لئے پائیدار کوششیں کررہے ہیں ۔یہ سینٹر، بیماریوں کی روک تھام خصوصاً دائمی اور غیر متعدی امراض اور لوگوں کو ایک ساتھ لاکر اور روزمرہ زندگی میں صحت سے متعلق بیداری پیدا کرنے، مناسب غذائیت اور یوگا کے ذریعہ جسمانی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔ہیلتھ ویلنس سینٹروں کی ٹیم ایک تربیت یافتہ کمیونٹی ہیلتھ افسر، ایک یا دو طبی اہلکار اور پانچ سے آٹھ آشا ورکر مشتمل ہوتی ہیں۔اس ٹیم کے پاس طے شدہ امور ہیں، جس کا مقصد صحت عامہ سے متعلق خدمات کی بہم رسانی اور بنیادی حفظان صحت کو معاشرے کے قریب ترین لاکر انہیں فراہم کرنا ہے۔
50025 اے بی- ایچ ڈبلیو سی678 ضلعوں میں، جس میں27890 سب ہیلتھ سینٹر ہیں، 18536 پرائمری ہیلتھ سینٹر ہیں اور 35099 دیہی پرائمری ہیلتھ سینٹر ہیں۔اے بی- ایچ ڈبلیو سی دونوں کو ملا کر 28.10 کروڑ افراد جس میں 53 فیصد خواتین کو ان سینٹروں میں طبی خدمات مہیا کی گئی۔ 6.43 کروڑ سے زیادہ افراد کی ہائپرٹینشن کے لئے اسکریننگ5.23 کروڑ کی ذیابیطس کے لئے اور 6.14 کروڑ کینسر کے لئے اسکریننگ کی جاچکی ہے۔تقریباً 1.0 کروڑ افراد کو ہائپر ٹینشن کے لئے مفت دوا کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور تقریباً 60 لاکھ ذیا بیطس مریضوں کو مفت دوا کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
تریپورہ کے ہیلتھ ویلنس سینٹر میں کمیونٹی ہیلتھ افسر ہائپر ٹینشن کی اسکریننگ کرتے ہوئے
اے بی- ایچ ڈبلیو سی پروگرام کے تحت تندرستی پر توجہ مرکوز کرنا ایک اہم ترین مداخلت ہے۔ ان سینٹروں میں یوگا، زمبا، چہل قدمی، شروں دھارا،میڈی ٹیشن وغیرہ جیسی سرگرمیاں سمیت تقریباً 30 لاکھ ویلنس سیشن منعقد کئے جاچکے ہیں۔
اوڈیشہ کےپھوباساہی کھوردا ہیلتھ ویلنس سینٹر میں یوگا سیشن
ہیلتھ ویلنس سینٹر وزارت صحت کے ای –سنجیوینی کے نفاذ کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ جس میں ای۔ سنجیوینی – پنشن- ٹو- ڈاکٹر او پی ڈی اور ای- سنجیوینی- ایچ ڈبلیو سی شامل ہیں، جس میں ڈاکٹر- ٹو- ڈاکٹر ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کی جاتی ہے۔ عوام کو ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کرنے کے لئے 23103 ہیلتھ ویلنس سینٹر شروع کئے گئے ہیں۔ اس پلیٹ فارم سے ابھی تک 7.5 لاکھ سے زیادہ ٹیلی مواصلاتی سیشن کئے جاچکے ہیں۔ای- سنجیوینی- ایچ ڈبلیو سی کا نفاذ نومبر 2019 میں کیا گیا تھا۔یہ دسمبر 2022 تک ‘ہب اور اسپوک’ کے ایک ماڈل کےطور پر 1.5 لاکھ ہیلتھ اور ویلنس سینٹروں میں نفاذ کئے جانے کا منصوبہ ہے۔ریاستوں کو چاہئے کہ وہ ‘ اسپوک’ کو میڈیکل کالجوں اور ضلع اسپتالوں میں ٹیلی مواصلاتی خدمات فراہم کرنے کے لئے سرشار مراکز قائم کرے جیسے ہیلتھ اور ویلنس سینٹر قائم کرے۔
18.11.2020 تک ریاستوں میں چلائے جارہے ہیں اے بی- ایچ ڈبلیو سی
نمبرشمار
|
ریاستیں
|
18.11.2020 کو کام کاج کرنے والے اے پی- ایچ ڈبلیو سی
|
|
|
ایس ایچ سی
|
پی ایچ سی
|
یوپی ایچ سی
|
کل
|
1
|
انڈومان و نکوبار آئس لینڈ
|
58
|
17
|
5
|
80
|
2
|
آندھراپردیش
|
1122
|
1145
|
241
|
2508
|
3
|
اروناچل پردیش
|
91
|
38
|
4
|
133
|
4
|
آسام
|
878
|
379
|
52
|
1309
|
5
|
بہار
|
207
|
877
|
98
|
1182
|
6
|
چنڈی گڑھ
|
|
33
|
2
|
35
|
7
|
چھتیس گڑھ
|
1450
|
402
|
45
|
1897
|
8
|
دادر نگر حویلی
|
52
|
8
|
0
|
60
|
9
|
دمن اور دیو
|
26
|
4
|
0
|
30
|
10
|
دہلی
|
پروگرام کا نفاذ نہیں کررہے ہیں
|
11
|
گوا
|
9
|
54
|
5
|
68
|
12
|
گجرات
|
3523
|
1108
|
222
|
4853
|
13
|
ہریانہ
|
159
|
364
|
100
|
623
|
14
|
ہماچل پردیش
|
275
|
422
|
6
|
703
|
15
|
جموں وکشمیر
|
505
|
305
|
16
|
826
|
16
|
جھاڑ کھنڈ
|
852
|
132
|
52
|
1036
|
17
|
کرناٹک
|
1572
|
1896
|
336
|
3804
|
18
|
کیرالہ
|
0
|
733
|
83
|
816
|
19
|
لداخ
|
0
|
0
|
0
|
0
|
20
|
لکشدیپ
|
0
|
3
|
0
|
3
|
21
|
مدھیہ پردیش
|
3026
|
1128
|
130
|
4284
|
22
|
مہاراشٹر
|
4117
|
1825
|
439
|
6381
|
23
|
منی پور
|
111
|
39
|
1
|
151
|
24
|
میگھالیہ
|
70
|
34
|
19
|
123
|
25
|
میزورم
|
44
|
54
|
8
|
106
|
26
|
ناگا لینڈ
|
101
|
47
|
7
|
155
|
27
|
اوڈیشہ
|
304
|
1225
|
86
|
1615
|
28
|
پڈوچیری
|
77
|
37
|
2
|
116
|
29
|
پنجاب
|
1607
|
346
|
93
|
2046
|
30
|
راجستھان
|
131
|
1859
|
116
|
2106
|
31
|
سکم
|
43
|
13
|
0
|
56
|
32
|
تمل ناڈو
|
858
|
1371
|
453
|
2682
|
33
|
تلنگانہ
|
274
|
624
|
221
|
1119
|
34
|
تریپورہ
|
266
|
32
|
5
|
303
|
35
|
اترپردیش
|
3509
|
1468
|
391
|
5368
|
36
|
اترا کھنڈ
|
262
|
246
|
36
|
544
|
37
|
مغربی بنگال
|
2311
|
268
|
325
|
2904
|
|
کل
|
27890
|
18536
|
3599
|
50025
|
******
م ن۔ ا م۔ ر ض
U-NO.7356
(Release ID: 1674305)
Visitor Counter : 250