وزارت دفاع

بھارتی فوج نے 240 واں انجینئر کور ڈے منایا

Posted On: 18 NOV 2020 6:34PM by PIB Delhi

بھارتی فوج نے 18 نومبر 2020 کو 240 واں انجینئر کور دن منایا۔ قومی جنگی یادگار پر منعقد ایک تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل ایس کے شری واستو  انجینئر ان چیف نے دیگر موجودہ افسروں جے سی اوز اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ملک کے لئے قربانیاں دینے والے بہادر فوجیوں کو گلہائے عقیدت نذر کرنے کے ساتھ ساتھ خراج عقیدت پیش کیا۔

انجینئر کور جنگ کے دوران انجینئرنگ کے شعبے کو مدد فراہم کرتا ہے۔ مسلح افواج کے جوانوں اور دفاعی اداروں کے لئے بنیادی ڈھانچے کو تیار کرتا ہے اور ہماری زبردست لمبی سرحدوں اور علاقوں کے ساتھ رابطہ بنائے رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ کور قدرتی آفات کے دوران عام لوگوں کی کافی مدد کرتا ہے۔ ان کاموں کو کور کے چار ستونوں لڑاکو انجینئر، فوجی انجینئرنگ خدمات، سرحدی سڑک تنظیم اور ملٹری سروے کے توسط سے پورا کیا جاتا ہے۔

کور آف انجینئرس کے تین گروپس ہیں۔ مدراس سیپرس، بنگال سیپرس اور بمبئی سیپرس، جنہیں نومبر 1932 کو کور میں شامل کرلیاگیا تھا۔ اس کے قیام کے بعد سے تاریخ جنگ اور امن دونوں ہی وقت میں انجینئر کور کے زبردست مثالی تعاون سے بھری پڑی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo01(1)WYCT.jpeg

...............................................................

 

                                                                                                          م ن، ح ا، ع ر

U-7346



(Release ID: 1673921) Visitor Counter : 151