وزارات ثقافت
ثقافت کے وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل نے تمل ناڈو کی مورتی شاخ کو 13ویں صدی کی بھگوان رام لکشمن اور دیوی سیتا کی کانسے کی بیش قیمتی مورتیاں سونپیں
Posted On:
18 NOV 2020 5:57PM by PIB Delhi
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جنا ب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج یہاں نئی دلی میں دھروہر بھون میں اے ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران تمل ناڈو کی حکومت کی مورتی شاخ کو بھگوان رام، لکشمن اور دیوی سیتا کی کانسے کی مورتیاں سونپیں۔ اس موقع پر ثقافت کی وزارت، اے ایس آئی اور تمل ناڈو سرکارکے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
اس سے پہلے 15 ستمبر 2020 کو لندن کے میٹرو پولیٹن پولس کی جانب سے لندن میں بھارت کے ہائی کمیشن کو کانسے کی تین مورتیاں حوالے کی گئی تھیں۔ 1958 میں کی گئی فوٹو ڈاکیومینٹیشن کے مطابق یہ مورتیاں تمل ناڈو کے ناگا پٹنم ضلع کے انندمنگلم میں واقع شری راج گوپال ویشنو مندر (وجے نگر دور میں تیار کئے گئے مندر) کی ہیں۔ تمل ناڈو پولیس کی مورتی شاخ کے ذریعے کی گئی جانچ کے مطابق یہ مورتیاں 24-23 دسمبر 1978 کو شری راج گوپال ویشنو مندر سے چوری کی گئی تھیں۔
بھگوان رام لکشمن اور سیتا دیوی کی یہ کانسے کی مورتیاں بھارت کے دھات کے فن کی انمول مورتیاں ہیں اور ان کی لمبائی بالترتیب 90.5 سینٹی میٹر، 78 سینٹی میٹر اور 74.5 سینٹی میٹر ہیں۔ اسٹائل کے حساب سے یہ مورتیاں 13 ویں صدی عیسوی سے پہلے کی ہیں۔
مورتیوں کو سونپنے کی تقریب کے دوران میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے اس بات کو اجاگر کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اہل قیادت میں 2014 کے بعد سے ہندوستان کو بیرون ملکوں سے کل 40 اینٹکس (نایاب مورتیاں) موصول ہوئی ہیں، جبکہ 2014 سے پہلے سال 1976 کے بعد سے اس طرح کے صرف 13 اینٹکس واپس لائے گئے تھے۔
انہوں نے ہندوستان کے محکمہ آثار قدیمہ خصوصی تمل ناڈو سرکار کی مورتی شاخ، ڈی آر آئی اور لندن میں بھارت کے ہائی کمیشن کو ان نایاب وقیمتی مورتیوں کو واپس ہندوستان لانے میں ان کی مسلسل انتھک کوششوں کے لئے ان کو مبارکباد پیش کی۔
وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریب کے حصے کے طور پر ہندوستان کی آزادی کی تحریک، مجاہدین آزادی کی زندگی، ہندوستان کی روایات وراثت اور ثقافت، سیاحت کے فروغ اور ترغیب کے علاوہ قومی اہمیت سے جڑے دیگر موضوعات جیسے علاقوں میں کام کرنے والی ایجنسیوں، درخواست دہندگان کو سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کی سالگرہ سے شروع ہونے والی مدت 25 دسمبر 2020 سے اگست2021 تک کے دوران اے ایس آئی کے مختلف یادگاروں (عالمی وراثتی مقامات، آئیکونک مقامات کو چھوڑ کر) میں شوٹنگ، فوٹو گرافی کے لئے فیس کی ادائیگی سے چھوٹ دی جائے گی۔ اس طرح کے شوٹنگ سرگرمیاں کرنے کی خاطر ایجنسیوں، درخواست دہندگان کو منظوری پانے کے لئے آن لائن درخواست کرنا ہوگی۔
پس منظر
اگست 2019 میں لندن میں بھارت کے ہائی کمیشن کو انڈیا پرائیڈ پروجیکٹ کے ذریعے مطلع کیاگیا تھا کہ تمل ناڈو میں وجے نگرا کے دور میں بنائے گئے ایک مندر سے بھگوان شری رام دیوی سیتا اور لکشمن اور ہنومان کی 4 نایاب مورتیاں چوری کی گئی تھیں اور یہ ہندوستان سے باہر اسمگل کی گئی تھیں۔ ہوسکتا ہے برطانیہ میں یہ مورتیاں اسمگل کی گئی ہوں۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-7345
(Release ID: 1673919)
Visitor Counter : 194