وزارت دفاع

بھارتی دفاعی صنعت کی عالمی رسائی کے مقصد سے باہمی تعاون کے لئے انڈونیشیا کے ساتھ ویبینار اور ایکسپو کا انعقاد

Posted On: 18 NOV 2020 5:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  18 /نومبر 2020 ۔ بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان کل ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس ویبینار کا موضوع تھا’’انڈین ڈیفنس انڈسٹری گلوبل آؤٹ ریچ فار کولیبریٹیو پارٹنرشپ: ویبینار اینڈ ایکسپو انڈیا انڈونیشیا ڈیفنس کوآپریشن‘‘۔ اس کا انعقاد ایس آئی ڈی ایم کے توسط سے وزارت دفاع کے محکمہ دفاعی پیداوار کے زیر اہتمام کیا گیا۔

یہ ویبینار اس سلسلے کا ایک حصہ ہے جسے دوست ممالک کے درمیان دفاعی صنعت کے  متعلق مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرنے اور آئندہ 5 برسوں کے لئے مقررہ 5 بلین ڈالر کی برآمدات کے مقصد کو حاصل کرنے کی سمت میں بڑا قدم ہے۔

اس ویبینار میں دونوں فریقوں کے کلیدی اہل کاروں نے حصہ لیا اور   مسلح افواج کی جدید کاری نیز دفاعی صنعت کے دیس کاری کو بڑھاوا دینے کی ضرورت کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

اس ویبینار میں بڑی بھارتی کمپنیوں جیسے ایل اینڈ ٹی ڈیفنس، اشوک لی لینڈ لمیٹڈ، بھارت فورگ، ٹاٹا ایرو اسپیس اینڈ ڈیفنس، ایم کے یو، گوا شپ یارڈ لمیٹڈ اور بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ نے حصہ لیا اور اپنی مصنوعات کی ایک جھلک پیش کیا۔ دوسری طرف انڈونیشیا سے بھی پی ٹی پنڈاڈ، پی ٹی پال، پی ٹی لین، پی ٹی دہانا اور پی ٹی ڈرگانترا نے اپنا پرزنٹیشن دیا۔

اس ویبینار میں 150 سے زیادہ شرکاء نے حصہ لیا اور ایکسپو میں 100 سے زیادہ ورچول نمائشی اسٹال لگائے گئے۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7340

 



(Release ID: 1673864) Visitor Counter : 113