وزارت خزانہ

ڈی آئی پی اے ایم نے اثاثوں کی فروخت پر مشاورتی خدمات کیلئے عالمی بینک کے ساتھ سمجھوتے پر دستخط کئے

Posted On: 16 NOV 2020 5:54PM by PIB Delhi

سرمایہ کاری اور سرکاری اثاثے کے بندوبست کے محکمے (ڈی آئی پی اے ایم) نے آج 16 نومبر 2020 کو عالمی بینک کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔ سمجھوتے کے تحت عالمی بینک اثاثوں کی فروخت کرنے کے لئے ڈی آئی پی اے ایم کو مشاورتی خدمات فراہم کرے گا۔

ڈی آئی پی اے ایم کو کلیدی فروخت اور ایک سو کروڑ روپے یا اس سے زیادہ کے دشمنوں کے اثاثوں کی فروخت کے تحت سرکاری سی پی ایس ایز کے غیر اہم اثاثوں کی فروخت میں سہولت پیدا کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ڈی آئی پی اے ایم کے پاس غیر اہم اثاثے فروخت کرنے کے لئے وسائل موجود ہیں۔ہندوستان میں سرکاری اثاثے کی فروخت کا تجزیہ کرنا اور وزیر خزانہ کے ذریعے منظور کردہ عالمی بینک کے مشاورتی پروجیکٹ کا مقصد بھارت میں سرکاری اثاثوں کی فروخت کا تجزیہ کرنا اور اس کے ادارہ جاتی اور کاروباری ماڈلوں کو بہترین بین الاقوامی طریقہ کار کے مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے نفاذ کے لئے عمل رہنما خطوط اور صلاحیت سازی کو فروغ دینا ہے۔

اس بات کی توقع ہے کہ یہ پروجیکٹ غیر اہم اثاثوں کی فروخت کے عمل کو آسان بنانےکے علاوہ اس کو تیزکرے گا اور ان غیر استعمال شدہ بہت کم استعمال کئے گئے اثاثوں کی قیمت کو حاصل کرنے میں مدد کرے گا، جو مزید سرمایہ کاری اور ترقی کے لئے مالی وسائل کو خاطر خواہ بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

...............................................................

 

                                                                                                          م ن، ح ا، ع ر

U-7286



(Release ID: 1673421) Visitor Counter : 167