امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خریف مارکیٹنگ سیزن 2020-21 کے دوران ایم ایس پی کا نفاذ
دھان کی خرید میں گزشتہ برس کے مقابلے 21.27 فیصد کا اضافہ
خریف مارکیٹنگ سیزن میں 52781.42 کروڑ روپئے کی کم از کم امدادی قیمت پر خریداری سے تقریباً 24.02 لاکھ دھان کی پیداوار کرنے والے کسانوں کو فائدہ ہوا ہے
Posted On:
15 NOV 2020 5:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 15 /نومبر 2020 ۔ رواں خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21-2020 میں حکومت کے ذریعہ اپنی موجودہ ایم ایس پی اسکیم کے مطابق کسانوں سے ایم ایس پر خریف 21-2020 فصلوں کی حصولیابی کا کام جاری ہے۔
پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، تلنگانہ، اتراکھنڈ، تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر ، کیرالہ، گجرات اور آندھرا پردیش کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں خریف 21-2020 کے لئے دھان کی حصولیابی کا کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں 14 نومبر 2020 تک 279.56 ایل ایم ٹی سے زیادہ دھان کی خریداری کی گئی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 230.52 ایل ایم ٹی کی خریداری کی گئی تھی جس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 21.27 فیصد اضافے کا پتہ چلتا ہے۔ 279.56 ایل ایم ٹی کی مجموعی خریداری میں سے اکیلے پنجاب سے 194.63 ایل ایم ٹی کی خریداری کی گئی ہے جو کہ مجموعی خریداری کا 69.62 فیصد ہے۔
موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن میں 52781.42 کروڑ روپئے کی کم از کم امدادی قیمت پر خریداری سے تقریباً 24.02 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ ریاستوں کی تجاویز کی بنیاد پر خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 میں تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھرا پردیش ریاستوں سے پرائس سپورٹ اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت 45.10 ایل ایم ٹی دالوں اور تلہن کی خریداری کو منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ ریاستوں کے لئے 1.23 ایل ایم ٹی ناریل (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کو منظوری دی گئی۔ دیگر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے معاملے میں پی ایس ایس کے تحت دالوں،تلہن اور ناریل کی خریداری کے لئے تجاویز موصول ہونے پر منظوری دی جائے گی، تاکہ ریاست کے ذریعہ نامزد کی گئیں خریداری ایجنسیوں کے ذریعہ مرکزی نوڈل ایجنسیاں متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نوٖٹیفائی کی گئی فصل کی مدت کے دوران بازار کی شرح ایم ایس پی سے کم ہونے کی صورت میں سال 21-2020 کے لئے نوٹیفائی کی گئی ایم ایس پی پر براہ راست رجسٹرڈ کسانوں سے ان فصلوں کے ایف اے کیو گریڈ کی خرید کرسکیں۔
حکومت نے 14 نومبر 2020 تک اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ 58602.68 ایم ٹی مونگ، اڑد، مونگ پھلی اور سویابین، جس کی ایم ایس پی مالیت 315.63 کروڑ روپے ہے، کی خریداری کی ہے، جس سے تمل ناڈو، مہاراشٹر، گجرات ، ہریانہ اور راجستھان کے 33959 کسانوں کو فائدہ ملا ہے۔ جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 33976.48 میٹرک ٹن کی خریداری کی گئی تھی ، جس سے دالوں اور تلہن کی خریداری میں 72.48 فیصد کے اضافے کا پتہ چلتا ہے۔
اسی طرح 5089 ا یم ٹی ناریل (بارہ ماسی فصل) جس کی ایم ایس پی مالیت 52.40 کروڑ روپے ہے، کی خرید کی گئی جس سے 14 نومبر 2020 تک کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسانوں کو فائدہ ملا ہے، جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 293.34 ایم ٹی ناریل کی خریداری کی گئی تھی۔ ناریل اور اڑد کے معاملے میں ان کی پیداوار والی بیشتر ریاستوں میں شرحیں ایم ایس پی سے زیادہ چل رہی ہیں۔ متعلقہ ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی حکومتیں خریف دالوں اور تلہن کے معاملے میں فصلوں کے آمد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعہ مقررہ تاریخ سے خریداری شروع کرنے کےلئے ضروری انتظامات کررہی ہیں۔
پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش ، تلنگانہ، آندھرا پردیش، مہاراشٹر اور گجرات ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت کپاس کی خرید کا کام بخوبی جاری ہے۔ 14 نومبر 2020 تک 4187.05 کروڑ روپے مالیت کی 1465847 کاٹن گانٹھوں کی خریداری کی جاچکی ہے،جس سے 286547 کسانوں کو فائدہ ملا ہے۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 7254
15.11.2020
(Release ID: 1673099)
Visitor Counter : 211