وزارت دفاع

کیمپ بیل کی خلیج کا سی این ایس دورہ

Posted On: 13 NOV 2020 5:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13نومبر ،2020   / بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل کرم بیر سنگھ ،  پی وی ایس ایم،  اے وی ایس ایم، اے ڈی سی، نے 13 نومبر ، 20 20 کو  آئی این ایس باز کا دورہ کیا جو گریٹ نکوبار جزیرے پر کیمپ بیل کی  خلیج پر  بھارتی بحریہ کے ٹھکانے پر لنگر انداز ہے۔ اس دورے کا مقصد دیوالی کے موقعے پر بحریہ کے عملے کے ساتھ یگانگت کا اظہار کرنا تھا۔

سی این ایس کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم ، کمانڈر اِن چیف انڈ مان اور نکوبار کمانڈ (سی آئی این سی اے این)  نے کیا۔ انہیں حفاظت کے موجودہ منظر نامے میں تیاریوں سمیت کام کاج کی تیاریوں اور کمان کے بنیادی ڈھانچے کے پہلوؤں سے واقف کرایا گیا۔

آئی این ایس باز نے عملے سے بات چیت کرتے ہوئے سی این ایس میں دفاعی اعتبار سے اہم ٹھکانے پر کام کاج ہمہ وقت جاری رکھنے میں اُس کے تعاون کا اعتراف کیا۔ اس موقعے پر بھارتی فوج ، بھارتی فضائیہ ، ساحلی گارڈ ، ڈی ایس سی اور جی آر ای ایف نیز ڈیفینس سولینز موجود تھے۔

زمینی کے دفاع کے  اعتبار سے وقوع پذیر فضائی ٹھکانا آئی این ایس باز ، آئی او آر سے گزرنے والے اہم بین الاقوامی سمندری راستوں کی رکھوالی کرتا ہے۔

آئی این ایس باز سول حکام کو مدد فراہم کرتا ہے، جس میں جانی نقصان کی صورت میں لوگوں کو باہر نکالنا ، انسانی ہمدردی کے طور پر امداد ، قدرتی آفات کی صورت میں راحت ،  تلاش اور بچاؤ کا کام بھی شامل ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       


 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

2020۔11۔13

U –7233



(Release ID: 1672845) Visitor Counter : 99