مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
بھارت کی آزادی کے 75ویں سال کی یاد میں نئی دہلی میں مثالی ڈھانچہ نوبھارت اُدیان (نیو انڈیا گارڈن)
مثالی ڈھانچہ نو بھارت اُدیان (نیو انڈیا گارڈن) کی ڈیزائن کے لئے مسابقت کا اعلان
Posted On:
12 NOV 2020 6:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13 /نومبر 2020 ۔ بھارت کی آزادی کے 75ویں سال کی یاد میں نئی دہلی میں مثالی ڈھانچہ نو بھارت اُدیان (نو انڈیا گارڈن) کے کنسیپچول آرکیٹیکچر اور ۱اسٹرکچرل ڈیزائن کے لئے کراؤڈ- سورس قابل نفاذ تصورات کے لئے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کے عوامی تعمیرات کے محکمہ (سی پی ڈبلیو ڈی) کے ذریعے ایک پابند وقت ڈیزائن مسابقے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ مسابقہ صرف بھارتی شہریوں / تنظیموں کے لئے ہے اور اس میں آرکیٹیکٹس، آرکیٹیکچرل فرمس، طلباء، طلباء کے گروپ، آرکیٹیکچرل یا پلاننگ اسکول/ کالج اور پورے بھارت کے دیگر ادارے یا اوپر میں سے کسی کے کمبنیشن کو شامل کیا جائے گا۔ وِننگ انٹری کے لئے پرائز 5 لاکھ روپئے ہے، جبکہ پانچ لوگوں کو توصیفی انعامات کی شکل میں ہر ایک کو ایک ایک لاکھ روپئے کی رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مسابقت کے بارے میں اہم خصوصیات کی جانکاری دینے کے لئے 17 نومبر 2020 کو ایک ویبینار کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔ رجسٹریشن 11 دسمبر 2020 کو بند ہوجائے گا اور ڈیزائن پیش کرنے کی آخری تاریخ 11 دسمبر 2020 کو 1900 بجے تک ہے۔ جیوری کے سامنے (اگر ضرورت ہوئی) پرزنٹیشن دسمبر 2020 کے دوسرے پندرہ واڑے کے دوران پیش کئے جائیں گے اور انعام جیتنے والوں کا اعلان دسمبر 2020 کے آخری ہفتے میں کیا جائے گا۔
سینٹرل وستا ماسٹر پلان میں عالمی معیار کے پبلک اسپیس کی شکل میں سینٹرل وِستا کو ڈیولپ / ری ڈیولپ کرنے کا تصور کیا گیا ہے، جو مثالی آرکیٹیکچر کی شکل میں اپنی عظمت کو ازسرنو حاصل کرتا ہے۔ انتظامیہ کے بہتر کام کاج کے لئے جدید سہولتوں، ثقافتی اداروں کو مضبوط کرنے اور بھارت کی آزادی کے 75ویں سال کو یاد کرتا ہے۔ سینٹرل وِستاایکسس کو موجودہ 2.9 کلومیٹر سے 6.3 کلومیٹر تک پہاڑی سے ندی تک پھیلایا جائے گا۔ مشرق کی جانب اس کا اختتام جمنا ندی کے مغربی ساحل پر ہوگا۔ یہ سینٹرل وستا کے لئے سوچے گئے اصل ڈیزائن کو بحال کرے گا۔ 20.22 ایکڑ میں پھیلا نوبھارت اُدیان عوام کے لئے کھلا رہے گا۔ مخصوص طریقے سے ڈیزائن کئے گئے اس گارڈن کے مثالی ڈھانچے میں تفریح اور معلومات کی سہولیات جیسے اسفیئر آف یونٹی، مائل اسٹونس واک وے، جرنی آف انڈیا، ٹیک ڈوم، ایمفی تھیٹر، عوامی سہولیات وغیرہ کی نمائش کرنے کے لئے ڈیزائن کیا جارہا ہے، تاکہ بھارت کی خوش حال تاریخی اور ثقافتی وراثت، سائنسی حصول یابیوں اور نیو انڈیا کے تنوع اور امنگوں میں اتحاد کی علامت بن سکے۔
نیوانڈیا کو یکساں ترقی کے مواقع کے ساتھ ابھرتے ہوئے سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سوچھ بھارت کے امنگوں کی نمائندگی کرتے ہوئے، غریبی، بدعنوانی، دہشت گردی، فرقہ پرستی اور ذات پات سے پاک آتم نربھر بھارت کی علامت کی شکل میں نوبھارت اودے کے شاندار نقطہ نظر کو عملی شکل دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس مثالی ڈھانچے کی درج ذیل اہم خصوصیات ہوں گی:
- آئیکونک اینڈ ڈیفائننگ: ڈھانچہ ڈیزائن کے معاملے میں مثالی اور قومی راجدھانی خطے کی نمائندگی کرنے والا ہونا چاہئے۔
- ٹائم لیس: باوقار ڈھانچے کی تعمیر ایسے مٹیریل اور تکنیک کے ساتھ کی جانی چاہئے جو اشوک کی مثالی تختیوں، قطب مینار احاطے میں واقع لوہے کے ستون جیسے کئے زمانوں تک چلنے والے ہوں گے۔
- توقعاتی: مثالی ڈھانچے کو نئے بھارت کی قدروں اور امنگوں کی نمائندگی کرنے والا ہونا چاہئے۔
- دیسی: دیسی مٹیریل کے ساتھ مثالی ڈھانچے کی تعمیر کی جانی چاہئے، تاکہ آتم نربھر بھارت کے تصور کا احساس ہوسکے۔
- نفاذ: مثالی ڈھانچے کی تعمیر 15 اگست 2022 تک کرنے اور اسے وقف کرنے کا منصوبہ ہے۔
- یادگاری: اسے سال 2022 میں بھارت کی آزادی کے 75 سال منائے جانے کے ساتھ متعلق ہونا چاہئے۔
- الائنمنٹ: وِستا کا سینٹرل ایکسس راشٹرپتی بھون سے شروع ہوتا ہے، نارتھ اینڈ ساؤتھ بلاک اور راج پتھ کے درمیان سینٹرل لائن پر چلتا ہے اور انڈیا گیٹ پر ختم ہوتا ہے۔
بندشیں:
- یہ جمنا ندی کے مغربی ساحل پر واقع ہوگا، اس لئے بنیاد کو ہائی واٹر ٹیبل کے ساتھ بلوا مٹی میں قائم کیا جانا ہے۔
- ڈھانچہ: یہ ایک ٹاور / اسکلپچر یا کوئی دیگر طرح کی بناوٹ ہوسکتی ہے، لیکن عمارت نہیں۔
- اونچائی: ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعے تیار کوڈیڈ زونل میپ کے مطابق مجوزہ سائٹ پر اونچائی کی اجازت موجودہ زمینی سطح سے 134 میٹر ہوگی۔
- ڈھانچے کو ڈیزائن کرتے وقت دیگر عوامل جیسے مٹی کے استحکام، ہوا کی رفتار، زلزلہ جاتی زور اور سیلاب کے خطرے وغیرہ کو نیشنل بلڈنگ کوڈ آف انڈیا، 2016 کے التزامات کے مطابق باقاعدہ قبول کیا جانا چاہئے۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 7203
(Release ID: 1672834)
Visitor Counter : 215