امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی کمیٹی نے 6 ریاستوں کے لئے 4381.88 کروڑ روپے کی مرکز کی اضافی امداد کی منظوری دی


مغربی بنگال، اڈیشہ، مہاراشٹر، کرناٹک، مدھیہ پردیش اور سکم ، سمندری طوفان ‘امپھان’ اور ‘نسرگا’ سیلاب اور مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات کے لئے رقومات  حاصل کریں گے، جو 2020 کے دوران آئے تھے

Posted On: 13 NOV 2020 10:38AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  13،   نومبر 2020 /   مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی  نے 6 ریاستوں کے لئے این ڈی آر ایف کے تحت مرکز کی اضافی امداد  کی منظوری دے دی ہے، جو  اس سال سمندری طوفان ، سیلاب اور مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات سے متاثر  ہوئے تھے۔

اعلیٰ سطحی کمیٹی نے این ڈی آر ایف  سے 6 ریاستوں کے لئے 4381.88 کروڑ  روپے کی مرکز کی اضافی امداد کو منظوری دی ہے۔

  • سمندر طوفان ا‘مپھان’ کے لئے مغربی بنگال کے واسطے  2707.77 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ اور اڈیشہ کے لئے 128.23 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
  • سمندری  طوفان  ‘نسرگا’ کے لئے مہاراشٹر کے  واسطے 268.59 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے
  • جنوب مغربی مانسون کے دوران  سیلاب اور  مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات کے لئے کرناٹک کے واسطے 577.84 کروڑ روپے ، مدھیہ پردیش کے لئے 611.61 کروڑ روپے اور سکم کے لئے 87.84 کروڑ روپے کی منظوری  دی گئی ہے۔

سمندی طوفان ‘امپھان’ کے بعد وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 22 مئی 2020  کو  متاثرہ ریاستوں، مغربی بنگال  اور اڈیشہ کا  دورہ کیا تھا۔ وزیراعظم کے ذریعے کئے گئے اعلان کے مطابق اڈیشہ کے لئے  500 کروڑ روپے  اور مغربی بنگال کے لئے پیشگی  1000 کروڑ روپے کی مالی امداد جاری کی گئی ہے۔ یہ  امداد  ان ریاستوں میں فوری راحت کی سرگرمیوں کے واسطے 23  مئی 2020  کو جاری کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے ان آفات میں مرنے والوں کے لواحقین کے لئے دو لاکھ روپے کی  مالی امداد کا بھی اعلان کیا تھا اور زخمیوں کے لئے 50-50  ہزار روپے کا اعلان کیا تھا، جو  ایس ڈی آر ایف  اور این ڈی آر ایف کے ذریعے یہ رقم فراہم کی گئی۔

سبھی 6 ریاستوں میں مرکزی حکومت نے متاثرہ ریاستی سرکاروں کی طرف سے میمورنڈم موصول ہونے  کا انتظا ر کئے بغیر آفات کے فورا  بعد بین وزارتی  مرکزی ٹیمیں تعینات کی تھیں۔

 اس کے علاوہ 21-2020  کے مالی سال کے دوران اب تک مرکزی حکومت ایس ڈی آر ایف سے 28 ریاستوں کے لئے 15524.43 کروڑ  روپے جاری کرچکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن  ۔ح ا۔  ق ر )

    (13-11-2020 )

U.NO. 7213

 



(Release ID: 1672554) Visitor Counter : 197