امور داخلہ کی وزارت

مودی حکومت نے گوتم بدھ نگر اور غازی آباد اضلاع میں رہائش پذیر بھارت کے غیرملکی شہری (او سی آئی) کارڈ ہولڈروں کے متعلق خدمات سے متعلق امور کا دائرۂ اختیار ایف آر آر او، دہلی کو دینے کا فیصلہ کیا


او سی آئی کارڈ ہولڈروں کے متعلق مختلف خدمات کی عرضیوں پر کارروائی کے لئے کیرالہ میں تین ایف آر آر او کے دائرۂ اختیار کی وضاحت کی گئی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے گزشتہ چند برسوں کے دوران غیرملکی شہریوں کے بھارت میں ٹھہرنے کو آسان بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں

اس فیصلے سے قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) اور کیرالہ و لکشدیپ میں رہائش پذیر غیرملکی شہریوں کو بڑا فائدہ ہونے کی توقع ہے

Posted On: 11 NOV 2020 7:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12 /نومبر 2020 ۔ گزشتہ کچھ برسوں کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے غیرملکی سیاحوں کے بھارت میں قیام کرنے کو آسان بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ اس سمت میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے ایک اور فیصلہ کیا ہے، جس سے بھارت کے غیرملکی شہری (او سی آئی) کارڈ ہولڈروں کے بھارت کے مختلف حصوں میں قیام کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔ اب اترپردیش کے گوتم بدھ نگر اور غازی آباد اضلاع کو ایسے کارڈ ہولڈرس کے سلسلے میں متعدد خدمات کے لئے دی جانے والی عرضیوں کو قبول کرنے اور ان پر کارروائی کے لئے ایف آر آر او، دہلی کے دائرۂ اختیار میں لایا گیا ہے۔ ان اقدامات سے قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں قیام پذیر غیرملکی شہریوں کو ویزا اور او سی آئی کارڈ سے متعلق خدمات کا حصول کافی آسان ہوجائے گا۔

ابھی تک او سی آئی کارڈ ہولڈروں کے سلسلے میں مختلف خدمات کے متعلق عرضی قبول کرنے اور ان پر کارروائی کرنے کے مقصد سے اترپردیش کے گوتم بدھ نگر اور غازی آباد اضلاع ایف آر آر او، لکھنؤ کے دائرۂ کار میں آتے تھے۔ اس سے ان اضلاع میں قیام پذیر او سی آئی کارڈ ہولڈروں کو بڑی دشواری ہوتی تھی۔ یہ اضلاع غیرملکیوں کے لئے متعدد ویزا خدمات کے لئے پہلے سے ایف آر آر او، دہلی کے دائرۂ کار میں آتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہریانہ اور راجستھان  اضلاع غیرملکیوں  سے متعلق او سی آئی اور ویزا سے متعلق خدمات کے لئے پہلے سے ہی ایف آر آر او، دہلی کے دائرۂ کار میں آتے ہیں۔

اس کے علاوہ او سی آئی کارڈ ہولڈوں کے سلسلے میں مختلف خدمات سے متعلق عرضی قبول کرنے اور ان پر کارروائی کرنے کے مقصد سے کیرالہ میں واقع تین ایف آر آر او کے دائرۂ کار کی وضاحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کیرالہ کے کنور، کاسرگوڈ، کوزی کوڈ، مالاپورم اور وائیناڈ اضلاع ایف آر آر او، کوزی کوڈ کے دائرۂ کار میں آجائیں گے۔ الپوزھا، ارناکلم، ایڈکی، کوٹایم، پلکڑ اور تھریسور نیز مرکز کے زیر انتظام علاقہ لکشدیپ ایف آر آر او، کوچی کے دائرۂ کار میں آجائیں گے۔ کولم، پتن مٹھٹا اور تری اننت پورم ایف آر آر یو، تری اننت پورم کے دائرۂ کار میں آئیں گے۔ اس سے کیرالہ اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ لکشدیپ میں قیام پذیر غیر ملکیوں کے لئے او سی آئی خدمات فراہم کرنا آسان ہوجائے گا۔

گزشتہ چند برسوں میں کئے گئے متعدد اقدامات میں ملک بھر میں ای- ایف آر آر او ماڈیول کو پیش کرکے آن لائن پلیٹ فارم پر بھارت کے اندر غیرملکیوں کو ویزا سے متعلق متعدد خدمات دستیاب کرانا، کسی بھی ویزا پر آئے غیرملکی کے ویزا کو میڈیکل ویزا میں تبدیل کئے بغیر 180 دن تک اِن ڈور اور آؤٹ ڈور طبی معالجے کی اجازت دینا، غیرملکیوں کے لئے تیزی سے ویزا سے متعلق خدمات کے حصول کو آسان بنانے کے لئے وزارت داخلہ کے افسروں کو ضلع سطح کے غیرملکی رجسٹریشن افسروں (ایف آر او) اور غیرملکی علاقائی رجسٹریشن دفاتر (ایف آر آر او) کو سونپنا اور ملک کے مختلف اضلاع میں ایف آر او کو سونپے گئے کاموں کے سلسلے میں ایف آر آر او کے خصوصی دائرۂ اختیار کی وضاحت جیسے اقدامات شامل ہیں۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7167

12.11.2020


(Release ID: 1672499) Visitor Counter : 127