وزارت خزانہ

تقریبا 685کروڑکی فرضی رسیدوں سے  فائدہ اٹھانے والی فرم کا پردہ فاش

Posted On: 12 NOV 2020 10:06AM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 12؍نومبر:خصوصی خفیہ معلومات کے ساتھ ساتھ جی ایس ٹی این اور ای وے بل پورٹلوں پرمزید ڈاٹامائننگ /تجزیہ کی بنیاد پر سی جی ایس ٹی دہلی ساوتھ کمشنریٹ کے افسران نے فرضی فرموں کے جی ایس ٹی آئی این پرجاری کی گئی رسیدوں /ای وے بل کا فائدہ اٹھانے والی فرموں کے ایک سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کیاہے جو اس طرح کی فرضی رسیدوں کے بل پر آئی جی ایس ٹی کاریفنڈ حاصل کرتاتھا۔

ایم /ایس بان گنگاامپیکس کے خلاف ایک معاملہ درج کیاگیاہے جس کے کاروکارکی بنیادی جگہ ایل -10اے ، گنگاٹاور ، مہیپال پور، نئی دہلی -110037(GSTIN 07AAMFB0425A1Z4). میں ہے ۔

ضبط شدہ دستاویزات ،ای وے پورٹل /جی ایس ٹی این پورٹل پردستیاب ڈیٹا /معلومات کی ابتدائی جانچ سے پتہ چلاہے کہ ایم /ایس بان گنگاامیپکس نئی دہلی نے ایسی غیرموجود 48 کمپنیوں سے رسیدیں حاصل کی ہیں جو اپنے آپ میں سپلائرس کا یک ویب تیارکررہی ہیں اور ایک دوسرے کو آئی ٹی سی منتقل کررہی ہیں ۔ بالآخرتمام سپلائرزکی طرف سے آئی ٹی سی ،ایم /ایس بان گنگاامپیکس کو بھیجاجاتاہے جو بدلے میں غیراندراج شدہ سپلائروں سے خریدی گئی اشیاء کی برآمدات کے بل پرریفنڈ حاصل کرتی ہے ۔ گروپ نے اس گٹھ جوڑ سے ای وے بل تیارکرنے کے لئے گاڑیوں کے فرضی نمبروں  کا استعمال کیاہے اور یہ گاڑیاں دوپہیہ ، بسیں ، جے سی بی ، نجی کاریں اورایمبولنس وغیرہ پائی گئی ہیں ۔

مجموعی طورپر ایم /ایس بان گنگاامپیکس نے 685کروڑ( تقریبا )رقم کی  فرضی اداروں سے رسیدیں حاصل کی ہیں جس میں تقریبا 50کروڑجی ایس ٹی شامل ہے اورکمپنی تقریبا 35کروڑکا ریفنڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔

 ایم /ایس بان گنگاامپیکس کا شراکت دار راکیش شرما  مذکورہ گٹھ جوڑ سے فائدہ اٹھانے والا اہم شخص ہے  اوراسے 9نومبر، 2020کو گرفتارکیاگیاتھااور طبی جانچ اور کووڈ جانچ کے بعد 9نومبر  2020کواسے ساکیت کورٹ میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیاتھا۔  راکیش شرماکو میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے 14دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیاہے ۔آگے کی جانچ جاری ہے ۔

***************

)م ن ۔ن ا۔ع آ   )

U-7173


(Release ID: 1672210) Visitor Counter : 195