امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران ایم ایس پی آپریشن 

Posted On: 17 OCT 2020 5:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  17اکتوبر 2020: خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس )21-2020 کی آمدکا آغازہوچکا ہے اور سرکار  کسانوں سے اپنی کم سے کم امدادی قیمت پر خریف 21-2020 کی فصلوں کی سرکاری خریداری  ،موجودہ کم سے کم امدادی اسکیم کے مطابق اسی طرح جاری رکھے ہوئے ہے جیسا کہ گزشتہ سیزنوںمیں کی گئی تھی۔

اتراکھنڈ جیسی  کچھ نئی ریاستوں میں  سرکاری خرید کے آغاز کےساتھ ہی  ،خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے لئے دھان کی سرکاری خریداری پورے زوروں پر ہورہی ہے  اور 16 اکتوبر 2020 تک 76.77، ایل ایم ٹی سے زیادہ   دھان کی خریداری کی جاچکی ہے جوکہ 6.69 لاکھ کسانوں سے کی گئی ہے اور جس کی کم سے کم امدادی قیمت   14495.22 کروڑروپے ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image1EQZC.jpg

مزید برآں  ریاستوں کی جانب سے آئی تجاویز پر مبنی تمل ناڈو ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، تلنگانہ ، گجرات ، ہریانہ ، اترپردیش ، اوڈیشہ ،راجستھان اور آندھرا پردیش کی ریاستوں کے لئے خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کے لئے دال اور تلہن کی 41.67 ایل این ٹی کی سرکاری خرید کو قیمت کی امدادی اسکیم  (پی ایس ایس) کے تحت  منظوری دے دی گئی ۔اس کے علاوہ کوپرا (سدا بہار فصل )  1.23 ایل ایم ٹی کی سرکاری خرید کے لئے منظوری بھی آندھرا پردیش ، کرناٹک ، تمل ناڈو اور کیرالہ کی ریاستوں کو  دی گئی تھی۔دیگر ریاستوں نیزمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے پی ایس ایس  کےتحت دالیں ،تلہن  اور کوپر ا کی سرکاری خرید کے لئے تجاویز موصول ہونے پر منظوری دی جائے گی تاکہ ایف اے کیو  گریڈ کی  ان فصلوں کی سرکاری خرید،  سال

21-2020  کے لئے  نوٹی فائی کردہ، کم سے کم امدادی قیمت  پر  کی جاسکے  ۔یہ خریداری اگر کٹائی کی مدت کےدوران متعلقہ ریاستوں  نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کم سے مارکیٹ کے ریٹ کم امدادی قیمت سے کم ہوتے ہیں ،توان فصلوں کی خریداری ریاست کی سرکاری خرید کے لئے نامزد ایجنسیوں کے توسط سے  ،مرکزی کلیدی ایجنسیوں کے ذریعہ   براہ راست  اندارج شدہ کسانوں سے کی جائے گی۔

16 اکتوبر 2000 تک سرکار نے اپنی مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ  مونگ اور اڑد کی 723.79 میٹرک ٹن سرکاری خرید کی ،جس کی کم سے کم امدادی قیمت کی قدر 5.21 کروڑروپے رہی اور  جس سے تمل ناڈو  ، مہاراشٹر اور ہریانہ میں  681 کسانوں نے استفادہ کیا ۔اسی طرح  5089میٹرک ٹن کوپرے کی خریداری کی گئی جس کی کم سے کم امدادی قیمت کی قدر  52.40 کروڑرہی اور اس سے ریاست کرناٹک اور تمل ناڈو میں  3961 کسانوں نے استفادہ حاصل کیا۔کوپرا اور اڑد کی قیمتیں     ان فصلوں کو اگانے والی اہم  ریاستوں میں سے اکثر میں  ،  کم سے کم امدادی قیمت سے  زیادہ رہی ہے ۔ متعلقہ ریاستیں  نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاریں  ، خریف کی دالیں اورتلہن کی آمد کے سلسلے میں  متعلقہ ریاستوں پر مبنی  منتخب شدہ تاریخ سے   سرکاری خرید  کی شروعات کرنے کے لئے ضروری انتظامات کررہی ہیں۔

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image2KMQO.jpg http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image3XCT4.jpg

 

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران کپاس کی سرکاری خرید  یکم اکتوبر 2020 سے شروع ہوگئی ہے اور 16 اکتوبر 2020 تک ہندوستان کی کپاس کی کارپوریشن نے  مجموعی طورپر 150654 کپاس کی گانٹھیں  خرید لی ہیں جن کی کم سے کم امدادی قیمت کی قدر  42555.85 لاکھ روپے ہے نیز اس سے 30139 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image4EMD6.jpg

*************

 

  م ن۔اع ۔رم

U- 7138


(Release ID: 1671858) Visitor Counter : 128