قانون اور انصاف کی وزارت

وزیر اعظم، کل آئی ٹی اے ٹی کی کٹک بینچ کے آفس –کم –رہائشی کمپلیکس کا ،افتتاح کریں گے

Posted On: 10 NOV 2020 2:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10 نومبر 2020: آمدنی ٹیکس  اپیلٹ ٹرائبونل کے صدر جسٹس پی پی بھٹ نے  وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ آئی ٹی اے کی کٹک بینچ کے آفس –کم –رہائشی  کمپلیکس کے کل افتتاح کرنے کے بارے میں میڈیا کو جانکاری دی ۔وزیراعظم ہند جناب نریندر مودی11نومبر 2020  کو تیسرے پہر ساڑھے چار بجے کٹک میں آمدنی ٹیکس اپیلٹ ٹرائیونل کے جدید ترین،   آفس – کم -رہائشی کمپلیکس کا افتتاح کریں گے۔افتتاحی تقریب میں  ورچوئلی طورپر، قانون اور انصاف ، مواصلات اور الیکٹرانکس  اور معلوماتی ٹکنالوجی کے وزیر جناب روی شنکر پرساد ،قدرتی گیس  اور فولاد کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان ،اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب نوین پٹنائک  ،اوڈیشہ ہائی کورٹ کے چیف  جسٹس اور جج صاحبان، آمدنی ٹیکس   ایپلیٹ  ٹرائبونل کے صدر  جسٹس پی پی بھٹ  ڈائریکٹ ٹیکسز کے مرکزی بورڈ کے چیئر مین جناب پی سی مودی  آئی ٹی اے ٹی کے نائب صدراور اراکین  ، محکمہ جاتی افسران اور دفتری  عہدےداران  نیز ملک بھر کی مختلف بار ایسوسی ایشن کے اراکین    شرکت کریں  گے۔

جناب بھٹ نے کہا کہ آئی ٹی اے ٹی کٹک  تقریباََ پچھلے 50 برسوں سے 1970 سے  کرائے کی عمارت میں  کام کررہا ہےاور ریاست اوڈیشہ سے موصول ہونےوالی ا پیلیں  اس کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں۔ لہٰذا اس کمپلیکس کے افتتاح سے ضرورتمندوں کو انصاف فراہم کرانے میں آئی ٹی اے ٹی کٹک بینچ  کو  مدد ملے گی۔اچھی  رابطہ سہولت کے ساتھ نئی بلڈنگ میں  فراہم کردہ  ای- کورٹ سہولت کے ساتھ کٹک بینچ    ان اپیلوں   کی سماعت  اور  انہیں  نمٹانے کے مقابل ہوسکے گی جو  کلکتہ زون  کی دیگر  بینچوں  میں زیر التوا ہیں  اور جو  اس وقت  غیر فعال ہیں۔ ان میں رانچی ، پٹنہ اور گواہاٹی شامل ہیں۔

آئی ٹی اے ٹی  کی کٹک بینچ  23  مئی  1970  کو وضع کی گئی اور اس نے کام کرنا  شروع کردیا تھا۔کٹک  بینچ    کردیاتھا ۔کٹک بینچ کے دائرہ اختیار  تمام اوڈیشہ کا احاطہ کرتا ہے۔ آئی ٹی اے ٹی کا نوتعمیر شدہ  آفس کم رہائشی کمپلیکس  1.60 ایکڑ آراضی کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے،جسے اوڈیشہ کی ریاستی سرکار نے سن 2015  میں بلاقیمت  اسے الاٹ کیا تھا۔آفس کمپلیکس کا مجموعی  تعمیر شدہ رقبہ 1938  مربع اسکوائر میٹر ہے ،جس میں تین منزلیں ہیں۔اس کے علاوہ اس میں ،  وسیع رقبے  والا کورٹ کا کمرہ، جدید ترین  ریکارڈ روم ،بینچ کے اراکین کے لئے پورے طور پر لیس چیمبر س  ، لائبریری کا کمر ہ  ، جدید ترین آلات سے لیس  کانفرنس ہال  جس میں درخواست کنندگان ،کے لئے بڑا رقبہ ، وکیلوں، چارٹرڈ اکاؤنٹنس  کے لئے بارروم وغیرہ شامل ہیں۔ 

اس موقع پر آئی ٹی اے ٹی  سے متعلق ایک ای – کوفی ٹیبل بک کے ساتھ ساتھ’  سن 2014 سے براہ راست ٹیکسو ں میں  اصلاحات  ‘ کو بھی جاری کیا جائے گا۔

کووڈ وبا کے دوران آئی ٹی اے ٹی  کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے، آئی ٹی اے ٹی کے صدر نے کہا کہ آئی ٹی اے ٹی نے پورے ملک کی شاخوں میں ورچوول کورٹ قائم کی ہے۔ آئی ٹی اے ٹی  نے کووڈ-19 وبا کے سبب لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران ورچوول سماعت کے لئے ان سہولیات کا مؤثر طور پر استعمال کیا ہے۔ اس مدت کے دوران آئی ٹی اے ٹی نے 7251 معاملات کو فیصل کیا جبکہ 3778 معاملات درج کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی اے ٹی  انصاف کو عوام کیلئے زیادہ قابل رسائی بنانے کی خاطر ٹیکنالوجی کا استعمال کررہی ہے۔ ای۔ فائلنگ کا ایک نیا پورٹل تیار ہے جو اپیل کی ای۔ فائلنگ، دستاویزات اور دیگر درخواستوں کی ای ۔ فائلنگ میں سہولت پیدا کریگا۔ نوٹس بورڈوں کو بدل کر ڈیجیٹل اسکرین میں تبدیل کیا جارہا ہے جن میں بنچوں کی تشکیل  اور دیگر معلومات فراہم کی جارہی ہے۔ ای۔ آفس ورک پلیس کے اقدامات کو نافذ کیا جارہا ہے، نئی عمارت میں ای۔ کورٹ کی بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جس سے کٹک کی شاخ کولکاتا زون سے باہررانچی ، پٹنہ اور گوہاٹی جیسی فی الحال غیرفعال شاخوں میں التوا میں پڑی اپیلوں کی بھی سماعت کرسکے گی۔

آئی ٹی اے ٹی کے بارے میں

انکم ٹیکس ایپلیٹ ٹرائیبونل ، جسے آئی ٹی اے ٹی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، براہ راست ٹیکسوں کے شعبے میں ایک اہم آئینی ادارہ ہے اور اس کے احکامات کو آخری فیصلہ سمجھا جاتا ہے۔ سردست جھارکھنڈ ہائی کورٹ اور گجرات ہائی کورٹ کے سابق جج جناب جسٹس (ریٹائرڈ) پی پی بھٹ اس کے صدر ہیں۔

آئی ٹی اے ٹی کی پہلی ٹرائبونل 25 جنوری 1941 کو قائم کی گئی تھی ، اسے مدر ٹرائبونل کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ 1941 میں دہلی، بمبئی اور کلکتہ میں تین شاخوں کے ساتھ شروع ہوئی آئی ٹی اے ٹی  بھارت کے 30 شہروں میں 63 شاخوں اور دو سرکٹ بنچوں پر مشتمل ہے۔ آئی ٹی اے ٹی کا نعرہ ہے ‘‘نشپکش سلبھ ستور نیائے’’ جس کا مطلب ہے غیرجانبدار، آسان اور تیز تر انصاف ۔ 79 سال کے اس کے قیام کے دوران آئی ٹی اے ٹی نے بھارت میں تمام درخواست گزاروں کو انصاف دلانے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ 

*************

  م ن۔اع/وا ۔رم/م ع

U- 7126



(Release ID: 1671705) Visitor Counter : 188