کوئلے کی وزارت

ملک میں کوئلے کی تجارتی کانکنی کے نیلام میں، پہلی تاریخی کامیابی سے ،ریاستوں کو سالانہ 6656 کروڑروپے کا محصول حاصل ہوگا: جناب پرہلاد جوشی

Posted On: 09 NOV 2020 7:20PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  10نومبر 2020: کوئلے کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ ملک کی پہلی کمرشیل  کانکنی کی نیلامی کی کامیابی سے  ریاستوں  کو  6656 کروڑروپے کا مجموعی محصول سالانہ حاصل ہوگا۔آج نئی دلی میں  اس نیلامی کی بولی کے عمل کی تکمیل کے بعد خطاب کرتے ہوئے جناب جوشی نے بتایاکہ 19 کانوں کی کامیابی کے ساتھ نیلامی کردی گئی ہے جو کہ کوئی بھی کوئلے کی نیلامی کے کسی بھی سلسلے میں، کامیابی کے ساتھ نیلام ہونےو الی کانوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

جناب جوشی نے کہا’’ ان نیلامیوں کے نتائج تاریخی ہیں اور یہ ثابت کرتے ہیں کہ وزیراعظم نریندرمودی جی کی  دانشورانہ اور دوراندیش  قیادت کے تحت ،  کوئلے کے شعبے کو  کھولنا ، درست سمت کی جانب ایک قدم تھا اور یہ ملک کو کوئلے کے شعبے میں  آتم نربھر بنانے کی جانب بڑھا رہا ہے۔‘‘وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے کمرشیل کانکنی کے لئے کوئلے کی کانوں کی  ہندوستان کی پہلی نیلامی کا آغاز18 جون 2020 کو کیا تھا۔

جناب جوشی نے کہا کہ  کانکنی میں  زبردست  مقابلہ سامنے آیا ہے اور کمپنیو ں  نے وسیع پریمئم کی پیش کش کی ۔ سب سے زیادہ پریمئم 66.75 فیصدرہا جبکہ اوسطاََ پریمئم 29 فیصد تھا۔

نیلامی کے لئے 38 کانوں میں سے 19 کانوں کے لئے مالیاتی بولیاں وصول ہوئیں  اور بولیوں  میں  کامیابی کی شرح  50 فیصد رہی۔جبکہ کوئلے کی نیلامیوں  کے گزشتہ 10 سلسلوں کی اوسطاََکامیابی کی شرح تقریباََ 30فیصد تھی کیونکہ گزشتہ 10 سلسلوں کے دوران  116 کانوں کو نیلامی کے لئے رکھا گیا تھا جن میں سے صرف 35 کانوں کی نیلامی ہی کی جاسکی تھی۔

نیلامی کے طریقہ کار کو اجاگر کرتے ہوئے ،جناب جوشی نے کہا کہ تقریباََ 65 فیصد  بولی لگانے والے ’ نان اینڈ یوزر ‘ زمرے میں سے تھے ،جیسا کہ  ریئل اسٹیٹ  ، بنیادی ڈھانچہ ، فارما وغیرہ  ،جوکہ  بولی کے عمل میں سے ’ اینڈ یوز ‘ زمرے کو ہٹانے کے بعد ،صنعت کی طرف سے ایک مثبت جذبے کے طور پر سامنے آیا ہے۔42 کمپنیوں نے نیلامی میں  شرکت کی جن می سے 40 کمپنیاں نجی کاروباری کمپنیاں تھیں۔ یہاں تک کہ سرکاری شعبے کی دو کمپنیوں  - نیلکو اور آندھرا پردیش معدنیاتی ترقیاتی کارپوریشن   ، نے  بھی بولی میں حصہ لیا۔

کامیابی کے ساتھ نیلامی  شدہ ان 19 کانوں میں سے 11 کانیں  اوپن کاسٹ  جبکہ 5 کانیں  زیر زمین ہیں۔ باقیماندہ  3 کانیں  زیر زمین اور اوپن کاسٹ  کانوں کا ایک مجموعہ  ہے۔ یہ کانیں  5 ریاستوں میں واقع ہیں ، جن میں مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ ، اوڈیشہ ، جھارکھنڈ  اور مہاراشٹر شامل ہیں  اور یہ 51 ملین ٹن سالانہ ( ایم ٹی پی اے ) سالانہ  کی مستحکم اعلیٰ  ریٹڈ صلاحیت  (پی آر سی ) رکھتی ہیں ۔

*************

  م ن۔اع ۔رم

U-7109


(Release ID: 1671644) Visitor Counter : 225