وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او بھون میں اے –سیٹ میزائیل موڈل کی نقاب کشائی کی
Posted On:
09 NOV 2020 5:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی،09نومبر ،2020 / وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری اور ڈی ڈی آر این ڈی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی و کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی کی مبارک موجودگی میں ڈی آر ڈی او بھون میں آج سیٹیلائٹ شکن (اے سیٹ) میزائل کے ایک ماڈل کی نقاب کشائی کی۔
ملک کا سب سے پہلا سیٹیلائٹ شکن (اے سیٹ) میزائل تجربہ "مشن شکتی" تھا جسے اڈیشہ میں 27 مارچ 2019 کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا تھا۔ اس تجربے میں زمین کے قریب مدار میں تیزی سے گزرتے ہوئے سیٹیلائٹ کو جسے نشانے کے طور پر مقرر کیا گیا تھا باریک نشانہ لگاتے ہوئے تباہ کیا گیا تھا۔ یہ ایک انتہائی پیچیدہ مشن تھا جس میں بہت تیز رفتار نشانے کو تباہ کیا گیا تھا۔ مشن شکتی کے کامیاب تجربے کے بعد بھارت دنیا کا چوتھا ملک بن گیا تھا جس کے پاس یہ صلاحیت موجود تھی کہ وہ خلاء میں اپنے اثاثوں کا دفاع کر سکتا تھا۔
اس موقعے پر وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے سائنسدانوں کی ٹیم کی اس اختراعی تکمیل کی تعریف کی۔
ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے کہا کہ اے سیٹ موڈل کی تنصیب سے ڈی آر ڈی او برادری کو تحریک ملے گی کہ وہ مستقبل میں اس طرح کے چیلنج والے مزید مشنوں کو انجام دے۔
اس سے پہلے جناب راج ناتھ سنگھ اور جناب نتن گڈکری نے مسافر بسوں کے لیے آگ کا پتہ لگانے اور اسے ختم کرنے والے نظام (ایف ڈی ایس ایس) کا مشاہدہ کیا۔
آگ بجھانے والے اور ماحول کی حفاظت کرنے والے (سی ایف ای ای ایس) کے ڈی آر ڈی او کے دلی میں واقع مرکز نے ایک ٹکنالوجی تیار کی ہے جس کی مدد سے مسافر کمپارٹمنٹ میں 30 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں آگ کا پتہ لگایا جا سکتا ہے اور اس کے بعد 60 سیکنڈ کے اندر اندر اسے بجھایا جاسکتا ہے۔ اس ٹکنالوجی کے بعد زندگی اور املاک کے درپیش خطرے کو خاطر خواہ حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔
جناب گڈکری نے ٹکنالوجی پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید کی کہ اس ٹکنالوجی کو فروغ حاصل ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
2020۔11۔09
U –7104
(Release ID: 1671616)
Visitor Counter : 758