نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

وزارت کھیل نے متوفی فٹ بالر منیتومبی سنگھ کے کنبے کے لئے 5 لاکھ روپے کی منظوری دی

Posted On: 06 NOV 2020 6:02PM by PIB Delhi

وزارت کھیل نے جمعہ کے روز متوفی منی پوری فٹبالر منیتومبی سنگھ کے کنبے کے لئے 5 لاکھ روپے کی منظوری دی تاکہ کنبے کے مالی بحران کو کم کیا جا سکے۔

منیتومبی جن کا انتقال اگست 2020 میں 39 سال کی عمر میں ہوا تھا وہ اپنے کنبے کے واحد کمانے والے فرد تھے اور ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور ایک بیٹا ہیں۔ اس فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے کہا ، " منیتومبی نے ہندوستانی فٹبال میں نمایاں طور پر اپنا تعاون دیا ہے۔ انہوں نے منی پور میں کوچ کی حیثیت سے بھی تعاون کیا ہے۔ ان کا انتقال واقعی کھیلوں کی برادری کے لئے ایک نقصان ہے۔ جب ہمیں ان کی موت کے بعد ان کے کنبے کو درپیش معاشی بحران کا علم ہوا تو ان کی مدد کرنا ہم پر ایک فرض تھا۔ حکومت کے لئے یہ بہت اہم ہے کہ وہ ہمارے ان تمام ایتھلیٹوں ، ماضی اور حال کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی بھی حمایت کرے جنہوں نے اپنی زندگی کھیلوں کے لئے کوچ ، کھیلوں کے منتظمین ، معاون عملہ اور اسی طرح کے رول کے لئے وقف کر رکھی ہے''۔

پنڈت دین دیال اپادھیائے قومی بہبود فنڈ کے تحت کھلاڑیوں کے لئے 5 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ کھیلوں کی وزارت اس فنڈ کے ذریعہ ضرورت مند ایتھلیٹوں کی مستقل مالی مدد کر رہی ہے اور کھیلوں کے میدان میں کام کرنے والے کھلاڑیوں اور دیگر افراد کو بھی اس اسکیم کے ذریعے مالی مدد کے لئے درخواست دینے کی دعوت دیتی ہے۔

                                          **************

 

 

م ن۔ ن ا۔ م ف

 (06-11-2020)

U: 7041



(Release ID: 1671345) Visitor Counter : 83