بھارت کا مسابقتی کمیشن

ہندوستانی مقابلہ آرائی کمیشن نے موٹر گاڑیوں کی صنعت میں مقابلہ آرائی کے مسائل پر برکس ممالک کی مقابلہ آرائی ایجنسیوں کی ورچوئل ورکشاپ منعقد کی

Posted On: 07 NOV 2020 7:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 07 نومبر: ہندوستانی مقابلہ آرائی کمیشن (سی سی آئی) نے 06-05 نومبر 2020 کو ’’موٹر گاڑیوں کی صنعت میں مقابلہ آرائی کے مسائل‘‘ موضوع پر برکس ممالک کی مقابلہ آرائی ایجنسیوں کی ورچوئل ورکشاپ منعقد کی۔ سی سی آئی، جنوبی افریقہ کے مقابلہ آرائی کمیشن کے ساتھ موٹر گاڑی ورکنگ گروپ (اے ڈبلیو جی) پروجیکٹ کا شریک کار سربراہ ہے۔ کمیشن کے ممبران- محترمہ سنگیتا ورما اور جناب بھگونت سنگھ بشنوئی کی موجودگی میں کمیشن کے صدر جناب اشوک کمار گپتا نے ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ ورکشاپ میں برکس مقابلہ آرائی ایجنسیوں کے سینئر اہلکاروں نے شرکت کی۔

اس سے پہلے، برکس مقابلہ آرائی ایجنسیوں نے مئی 2016 میں مقابلہ آرائی قانون اور پالیسی کے شعبے میں تعاون پر ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے تھے (2020 میں اسے غیر معینہ مدت کے لیے توسیع دی گئی ہے)۔ اس کا مقصد برکس مقابلہ آرائی ایجنسیوں کے درمیان باہمی تعاون اور بات چیت کو فروغ دینا ہے۔ اس مفاہمت نامہ کے تحت، اہم صنعتوں/شعبوں یعنی فارماسیوٹیکلس، غذا، موٹر گاڑی اور ڈیجیٹل بازار کے لیے چار ورکنگ گروپس قائم کیے گئے۔ ان ورکنگ گروپس نے بہترین طور طریقوں کو اپنانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ موجودہ ورکشاپ اے ڈبلیو جی کے تحت منعقد کی گئی تھی۔

سی سی آئی کے صدر، جناب اشوک کمار گپتا نے اپنے خطاب میں ترقی پذیر ممالک، خاص طور سے برکس ممالک میں موٹر گاڑیوں کے شعبے کی اہمیت اور اضافہ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پیداواری اور مینوفیکچرنگ تنصیبات کی وجہ سے برکس ممالک میں کئی اصلی سازوسامان بنانے والوں (او ای ایم) کی موجودگی ہے، جو رہنما او ای ایم کے لیے اس کی صلاحیت کے استعمال کے لیے اسے پسندیدہ منزل بناتے ہیں۔ جناب گپتا نے تجویز پیش کی کہ بازار کے ریگولیٹر یقیناً اس صنعت کے لیے رکاوٹ پیدا کرنا نہیں چاہتے ہیں، لیکن دوسری جانب مقابلہ آرائی کے خدشات کے لیے سرگرم ہونا ضروری ہوتا ہے، کیوں کہ اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برکس کے دائرہ اختیار میں زیادہ تر عالمی آٹوموبائل کمپنیوں کی موجودگی کے سبب ایک بہتر عام حل تلاش کیا جا سکتا ہے، جس کی بنیاد پر یکساں نقطہ نظر اور پیمانہ پر توجہ مرکوز کی جا سکے گی۔ انہوں نے اس شعبہ میں بگ ڈیٹا سمیت ابھرتے مسائل پر غوروفکر کرنے کی لازمیت کو بھی نمایاں کیا۔

سی سی آئی کی سکریٹری، محترمہ جیوتی جندگر بھانوٹ نے اپنی استقبالیہ تقریر میں ورکشاپ سے خطاب کیا۔ اس کے بعد، برکس مقابلہ آرائی ایجنسیوں کے نمائندوں نے اپنے ممالک میں موٹرگاڑیوں کے شعبہ کی ترقی پر پرزنٹیشن دیا۔ نئے دور کی ڈیجیٹل اقتصادیات سے پیدا ہونے والی چنوتیوں پر بھی صلاح و مشورہ کیا گیا۔ ورکشاپ کے دوران، برکس ممالک کے ذریعے سامنا کیے جا رہے مسائل اور ان سے نمٹنے کے طریقوں پر بھی بات کی گئی۔

**************

م ن ۔ ق ت

U: 7062

 


(Release ID: 1671342) Visitor Counter : 120