بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ای ای پی سی انڈیا ، این آئی ڈی نے کووڈ 19 جیسے صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے میڈیکل ڈیوائس صنعت کو فروغ دینے کے لئے ہاتھ ملایا

Posted On: 06 NOV 2020 4:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی 06 نومبر :

ای ای پی سی انڈیا اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن نے میڈیکل ڈیوائسز انڈسٹری کے لئے ڈیزائن اور ٹکنالوجی کو فروغ دینے اور اپ گریڈ کرنے کے لئے ہاتھ ملایا ہے، تاکہ بالخصوص کووڈ۔ 19 وبا کے بعد ملک کے صحت شعبے کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد مل سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VXK2.jpg

ایڈیشنل سکریٹری اور ترقیاتی کمشنر (ایم ایس ایم ای) جناب ڈی کے سنگھ نے آج کہا ، اختراعی اور بہتر ڈیزائنوں کو عمل درآمد کی سطح تک لے جانے کے پیش نظر ایم ایس ایم ای وزارت نے ایک خصوصی سرکاری اسکیم کے تحت صحت کے شعبے کے لئے سات انکیوبیشن آئیڈیاز کو منظوری دی ہے۔ وہ ای ای پی سی انڈیا۔ این آئی ڈی ڈیزائن سیریز کے آغاز کے موقع پر ایک ویبنار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس کا عنوان دیا گیا ہے: کووڈ۔ 19 کے بعد- میڈیکل ڈیوائس انڈسٹری کے لئے ڈیزائن مداخلت۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل شعبے کے لئے پہلی ڈیزائن سیریز کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

جناب سنگھ نے کہا '' کووڈ-19 کی اس وبائی صورتحال کے دوران ملک اس مشکل مرحلے پر قابو پانے کے لئے صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہم کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے ایک دن میں 2 لاکھ پی پی ای کٹس تیار کرسکتے ہیں۔ ہمارے ملک میں میڈیکل ڈیوائسز درآمدات کے غلبے والے کلیدی شعبوں میں سے رہے ہیں۔

اپنے استقبالیہ خطاب میں ای ای پی سی انڈیا کے چیئرمین جناب مہیش دیسائی نے کہا کہ ان کی کونسل کووڈ- 19 کے پھیلنے کی وجہ سے حفظان صحت کی سہولیات کی نئی اور غیر متوقع ضروریات کے پیش نظر ملک میں ڈیزائن کے امکانات پر تبادلہ خیال کے لئے پالیسی سازوں ، محققین ، ڈیزائنرز اور صنعت کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کررہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EL9A.jpg

جناب پروین ناہر ، ڈائریکٹر ، این آئی ڈی نے کہا یہاں تک کہ فزیوتھیراپی مشینوں یا ای سی جی مشینوں جیسی سادہ مصنوعات میں بھی ڈیزائن اختراع اور مسابقہ آرائی میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایسی مصنوعات میں بہت ساری اور تصوراتی ڈیزائن میں بہتری کی مثالیں موجود ہیں جنہوں نے ہندوستانی ایم ایس ایم ایز کے لئے کاروبار کرنے کے انداز کو بدلا ہے۔

ای ای پی سی انڈیا انجینئرنگ ایکسپورٹ تنظیموں کا ایک اعلی ادارہ ہے جو ملک کی مجموعی برآمدات س 25 فیصد سے زیادہ ہے۔

این آئی ڈی صنعتی ڈیزائن میں ایک عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنر ہے۔

                                       **************

 

 

م ن۔ ن ا۔ م ف

U: 7015



(Release ID: 1670888) Visitor Counter : 119