ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے حکومت تمام محاذوں پر کام کر رہی ہے: پرکاش جاؤڈیکر
فضائی آلودگی کے خاتمے کے لئے ہر ممکنہ ٹکنالوجی کوششوں کا خیرمقدم اور ان کی حوصلہ افزائی
Posted On:
06 NOV 2020 4:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی 06 نومبر :
ماحولیات ، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے تمام محاذوں پر مستقل طور پر کام کر رہی ہے۔
ملک کے شمالی حصوں خصوصی طور پر قومی دارالحکومت دہلی، میں آلودگی کی سطح پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت ذریعہ کی سطح خواہ وہ صنعتیں ہوں یا تھرمل پاور اسٹیشن، گاڑیوں کی آلودگی، عمارتوں کی تعمیر یا پرالی جلانا، جو آلودگی پیدا کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، پر کارروائی کر کے فضائی آلودگی کو ختم کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فضائی آلودگی کے مسئلے کو ختم کرنے کے لئے کڑی محنت کرنا جاری رکھے گی اور اس سلسلہ میں سبھی ممکنہ تکنیکی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔
https://fb.watch/1ARDHTaoxj/
پنے میں پراج ٹکنالوجیوں کے ذریعہ تیار کردہ بائیو ماس سے کمپریسڈ بائیوگیس تیار کرنے والے ملک کے پہلے پلانٹ کے ورچوئل افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے کہا کہ پرالی جلانا تشویش کی ایک اور وجہ ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ان جیسی ٹیکنالوجیز اس مسئلے کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ جناب جاوڈیکر نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے پوسا انسٹی ٹیوٹ نے ایک ڈی کمپوزر ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا ہے جو پرالی کو کھاد میں تبدیل کرتا ہے اور دہلی سمیت پانچ ریاستوں میں پائلٹ بنیاد پر اس کا تجربہ کیا جارہا ہے اور اس کا ٹرائل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے فصلوں کی باقیات سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور یہ سستی بھی ہے۔
یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستان توانائی آسودگی کی راہ پر گامزن ہے وزیر موصوف نے کہا کہ ملک بھر میں آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے لئے شمسی توانائی اور قابل تجدید توانائی کو فروغ دیا جارہا ہے اور ہمیں آتم نربھر بھارت کے راستے پر آگے بڑھنے کے لئے صاف ستھری توانائی کے لئے قابل تجدید وسائل کو بروئے کار لا کر نئی ٹیکنالوجیز تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی حکومت ملک میں برقی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے مستقل کوششیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا ، ملک کے 122 شہروں میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے نیشنل کلین ایئر پروگرام بھی بنایا گیا ہے۔
**************
م ن۔ ن ا۔ م ف
U: 7019
(Release ID: 1670886)
Visitor Counter : 198