بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
وزارت ایم ایس ایم ای ، حکومت ہند نے وزیر اعظم کے روزگار پیدا کرنے والے پروگرام (پی ایم ای جی پی) اسکیم کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینے والے بے ایمان عناصر کو متنبہ کیا
وزارت نے کہا۔ پی ایم ای جی پی کے تحت درخواست اور فنڈ ریلیز کرنے کا سارا عمل آن لائن اور مفت ہے
Posted On:
06 NOV 2020 4:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی 06 نومبر :
وزارت ایم ایس ایم ای ، حکومت ہند نے عام لوگوں اور ممکنہ کاروباریوں کو وزیر اعظم کے روزگار پیدا کرنے والے پروگرام کے نام پر دھوکہ دہی کے خلاف خبردار کیا ہے۔
آج جاری کردہ ایک بیان میں وزارت ایم ایس ایم ای نے آگاہ کیا ہے کہ وزارت کو کچھ ایسے واقعات کی اطلاع ملی ہے کہ ممکنہ کاروباری افراد / مستفدین سے نجی افراد یا ایجنسیاں رابطہ کر کے انہیں پی ایم ای جی پی اسکیم کے تحت قرض کی پیشکش کرتی ہیں اور قرض کی منظوری کے خطوط ان کے حوالے کرتی ہیں اور ان سے پیسے لے کر انہیں دھوکہ دیتی ہیں۔ وزارت نے اپنے نام پر عام لوگوں کو دھوکہ دینے کے خلاف بےایمان عناصر کو متنبہ کیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ وزارت اس معاملے کو مناسب تحقیقات اور کارروائی کے لئے پولیس حکام کے پاس پہلے ہی اٹھا چکی ہے۔
وزیر اعظم کا روزگار پیدا کرنے والا پروگرام (پی ایم ای جی پی) مرکزی شعبہ کی قرض سے منسلک ایک سبسڈی اسکیم ہے جو وزارت ایم ایس ایم ای کے ذریعہ 2008-09 سے ملک بھر میں مائیکرو انٹرپرائزز کے قیام کے لئے پہلی نسل کے کاروباریوں کی مدد کے لئے نافذ کی جارہی ہے۔
پی ایم ای جی پی اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی سے لے کر بینکوں کے ذریعہ درخواست دہندگان کو قرض کی منظوری اور ریلیز تک درخواست اور فنڈز فلو کا سارا عمل کھادی اور ولیج انڈسٹریز کمیشن کے زیر انتظام چلنے والے صرف ایک سرکاری پورٹل کے ذریعے آن لائن کیا گیا ہے۔ پورٹل تک رسائی درج ذیل لنکhttps://www.kviconline.gov.in/pmeepeportal/pmegphome/index.jspپرکی جا سکتی ہے اور یہ پورا عمل مفت ہے۔
کوئی نجی پارٹی / ایجنسی / بچولئے/ فرنچائز وغیرہ پی ایم ای جی پی پروجیکٹوں کو فروغ دینے اور ان کی منظوری دینے یا پی ایم ای جی پی اسکیم کے تحت مالی اعانت فراہم کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔
ممکنہ کاروباری افراد / مستفدین سے نجی کمپنیاں یا ایجنسیاں رابطہ کرتی ہیں، پی ایم ای جی پی اسکیم کے تحت انہیں قرض کی پیشکش کرتی ہیں اور قرض کی منظوری کے خطوط حوالے کرتی ہیں اور ان سے پیسہ وصول کرکے انہیں دھوکہ دیتی ہیں جو کہ سراسر غیر قانونی اور قطعی طور پر فرضی ہیں۔ لہذا عام لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایسے بےایمان عناصر سے محتاط رہیں۔
**************
م ن۔ ن ا۔ م ف
U: 7016
(Release ID: 1670885)
Visitor Counter : 155