کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

افکو بازار میں ایس بی آئی یونو کرشی ایپ کے ساتھ شراکت کی

Posted On: 06 NOV 2020 4:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 06نومبر ،2020   /    www.iffcobazar.in نے، جو افکو کی ایک ای کامرس شاخ ہے ایس بی یونو کرشی کے ساتھ اپنے اتحاد کا اعلان کیا ہے جو کسانوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کا ، اس کے لیے مخصوص پورٹل ہے۔ اس سے یہ بات یقینی ہو جائے گی کہ مختلف قسم کی زرعی مصنوعات بھارت کے لاکھوں کسانوں کو دستیاب ہیں۔ ایس بی آئی یونو کا یہ بھاگ دوڑ سے مستثنٰی پورٹل اور افکو کی کوالیٹی والی مصنوعات کے اس اشتراک کا مقصد ان چیزوں کی ڈیجیٹل فروخت کو  فروغ دینا ہے۔

www.iffcobazar.in بھارت میں زراعت پر مبنی تیزی سے ابھرتے ہوئے  ای – کامرس میں سے ایک ہے، جسے افکو نے فروغ دیا ہے جو ملک میں کیمیاوی کھادیں بنانے والا سب سے بڑا کنارا ہے۔ یہ پورٹل 12 زبانوں میں دستیاب ہے اور پورے بھارت میں مفت ہوم ڈلوری کا وعدہ کرتا ہے۔ اس کا کام کاج پورے بھارت میں 26 ریاستوں کے 1200 سے زیادہ اسٹورز میں ہوتا ہے۔ اس پورٹل پر بہت سی قسم کی مصنوعات دستیاب کرائی جاتی ہیں جن میں خصوصی کیمیاوی کھادیں، آرگینک زرعی مصنوعات ، بیج، زرعی کیمیاوی مادے، زرعی مشینری وغیرہ شامل ہیں۔

شراکت داری کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے افکو کے ایم ڈی ڈاکٹر یو ایس اوستھی نے کہا ’’افکو اور ایس بی آئی بھارت میں دو سب سے پرانے  بزنس ادارے ہیں۔ ہمارے ناموں میں آئی کا حرف جو بھارت کے لیے ہے ہمیں اس کے جذبے کے ساتھ یکجا کرتا ہے۔ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہو رہا ہے کہ اس اتحاد کے ذریعے دو قابل فخر بھارتی ادارے اپنے اشتراک کے ساتھ بھارتی کسانوں کی بہتری کے لیے ہیں۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ افکو پچھلے پانچ سال سے کسانوں کی خدمت کر رہی ہے۔ iffcobazar.in  ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کسانوں سے ڈیجیٹل طریقے سے رابطہ قائم کرے گا اور  اُن کو خدمات فراہم کرے گا ۔ اس کا مقصد ڈیجیٹل پہلے اور کسانوں پر توجہ دیئے جانے والے نظریے کے ذریعے کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے ہمارے وزیراعظم کے خواب کو پورا کرنا ہے۔ پورٹل کے ذریعے کسان نہ صرف بہترین کوالٹی کی غیرسبسڈی والی کیمیاوی کھادوں اور دیگر زرعی مصنوعات کا  آرڈر  دے سکتے ہیں بلکہ کسانوں کے ایک فورم اور ایک مخصوص ہیلپ لائن کے ذریعے اپنے سوالوں کے جواب بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

افکو کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر جناب یوگیندر کمار نے کہا کہ کسانوں کے لیے رقوم اور کیمیاوی کھادیں دو اہم چیزیں ہیں۔ ایس بی آئی یونو اور iffcobazar.in کے درمیان شراکت سے بھارت کے دو سب سے بڑے ادارے اپنے اپنے متعلقہ شعبوں میں کسانوں کے گھر پر ہی  بہترین کوالٹی کی زرعی مصنوعات پہنچانے کے لیے قطعی طور پر اشتراک کر سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

 

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U – 7021


(Release ID: 1670875) Visitor Counter : 163