نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلو انڈیا کے  جعلی اشتہار کے ذریعہ متعدد کھلاڑیوں کو ٹھگے جانے کے بعد اسپورٹس اتھارٹی نے  یوپی پولیس کو شکایت کی

Posted On: 04 NOV 2020 10:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  4نومبر2020/  بھارت کی اسپورٹ اتھارٹی کے ذریعہ ملک بھر سے ایک اشتہار کی شکایت موصول ہونے پر، جسے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر پوسٹ کیاگیا تھا اور  جس میں ہریانہ میں پنچ کوئیاں میں کھیلو انڈیا کے تحت 2021 کے مقابلوں میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب کی گئی تھی، اترپردیش پولیس کے پاس  شکایت درج کی گئی ہے۔  مذکورہ اشتہار میں کھلاڑیوں سے کھیلو انڈیا کیمپ میں شرکت کے لئے 6 ہزار روپے جمع کرنے کے لئے کہا گیا تھا اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ان کا ٹرائل ہونے کے بعد انہیں کھیلو انڈیا ٹورنا منٹ میں شریک کیا جائے گا۔ اشتہار میں ایک فون نمبر بھی دیا گیا تھا۔ اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا میں ایک امیدوار کے طور پر مذکورہ جعلسازی میں ملوث ایک شخص کے  بینک اکاؤنٹ کا پتہ لگا لیا ہے جس کا تعلق  آگرہ سے ہے۔

 اشتہار میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا اور کھیلو انڈیا کے لوگو کا استعمال بھی کیا گیا جس سے بہت سے کھلاڑی گمراہ ہوگئے اور اسے ایک سرکاری اشتہار سمجھ بیٹھے۔a

اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے اترپردیش پولیس کے پاس شکایت درج کی ہے اور اس معاملے کی فوری تفتیش کا حکم دیا۔ کھیلو انڈیا ایک سرکاری اسکیم ہے  جس میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کو کسی رقم کی  ادائیگی کی ضرورت نہیں۔ ایس اے آئی/ کھیلو انڈیا کے ذریعہ کسی طرح کی ٹرائل منعقد نہیں کئے جاتے۔ کھیلو انڈیا گیمس میں کھلاڑی اپنے اسکول/ یونیورسٹی گیمس کی کارکردگی کی بنیاد پر اہل قرار پاتے ہیں۔ یہ مقابلوں کو ایس جی ایف آئی/ اے آئی یو کے ذریعہ منعقد کیاجاتا ہے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔ ع ا۔ رض

(06-06-2020)

U- 7006



(Release ID: 1670616) Visitor Counter : 86