وزارت خزانہ

آئی ایف ایس سی اے اتھارٹی بورڈ نے 2 ضابطوں کو منظوری دی

Posted On: 27 OCT 2020 10:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  27 اکتوبر 2020: آج بین الاقوامی مالیاتی خدمات مراکزکی اتھارٹی بورڈ (آئی ایف ایس سی اے) کی میٹنگ  انعقادکیا گیا۔بورڈ نے تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد مندرجہ ذیل ضابطوں کو منظور کیا۔

اے۔ بین الاقوامی مالیاتی خدمات مراکزکی اتھارٹی بورڈ(بُلین ایکس چینج )ضابطے ،2020

بھارت سرکار نے آئی ایف ایس اے کی سفارش کومنظورکرتے ہوئے بلین اسپاٹ ڈلیوری کنٹریکٹ اور بلین  ڈپازٹری کو آئی ایف ایس اےقانون  2019  کے تحت مالی مصنوعات اور متعلقہ خدمات  کی نوٹیفکیشن 30 اگست کو  مالی خدمات کے تحت  جاری کی ہے۔

آئی ایف ایس اے کو بلین ایکس چنج  کو چلانے کی ذمہ  داری سونپی گئی ہے۔ بھارت میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ایک ہی ادارہ  بلین ایکس چنج میں بلین اسپاٹ  اور ڈیریویٹو کانٹریکٹ کے  کاروبار کو منضبط کرےگا۔

اتھارٹی نے  آج کی میٹنگ میں بلین کے ضابطوں سے متعلق مسودے کو منظوری دے دی ۔اس سے بلین کی ٹریڈنگ یعنی  بلین ایکس چینج ، ڈپازیٹری ، کلیئرنگ ہاؤس  اور والٹ کے پورے نظا م  کو قائم کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

بلین ایکس چنج ضابطوںکی اہم خصوصیات   اس طرح  ہیں:

  • بلین ایکس چنج  اورکلئیرنگ کارپوریشن کے کام کاج اورعمومی فرائض کا تعین ۔
  • بلین ایکس چنج اور کلئیرنگ کارپوریشن کی ملکیت اور حکمرانی ۔
  • بلین ڈپازٹریوں ، شرکا  اور منافع دینے والے مالکان کے حقوق اورفرائض  کا تعین ۔
  • اتھارٹی کے ذریعہ والٹ  منیجر  کے رجسٹریشن  کی تفویض۔
  •  بلین ڈپازٹریوں کے رول۔
  • بلین ایکس چنج کے کام کاج کےدیگر پہلوؤں کا تعین ۔

بلین ایکس چنج قانون میں کاروبار کرنے والے ارکان ، بازار کے دیگر متعلقین جیسے کاروباری ارکان ، کلئرنگ ارکان ، بلین ڈپازٹریاں  ، والٹ منیجر وغیرہ کے لئے ایک مربوط پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ بلین بازار  اور بلین  کانٹریکٹ   میں  شفافیت  پید ا ہوسکے اور  معیار بندی کا سبب ۔

بی ۔ اے۔ بین الاقوامی مالیاتی خدمات مراکزکی اتھارٹی بورڈ (گلوبل ان ہاؤس سینٹر )ضابطے ،2020

16 اکتوبر 2020 کو بھارت سرکار نے  آئی ایف ایس سی اے  کی سفارشات کو منظورکرتے ہوئے  گلوبل ان ہاؤس سینٹر  (جی آئی سی) کو مالی خدمت کے طورپر  مالی مصنوعات اور خدمات فراہم  کرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

اتھارٹی کےذریعہ منظور کردہ ضابطوں کی اہم خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

  • جی آئی سی اتھارٹی کے ذریعہ منظورکردہ کسی بھی  طریقے سے اپنا کاروبار چلاسکتی ہے جس میں  برانچ  کی شکل بھی شامل ہے۔
  • امیدوار اکائی کی مالیاتی خدمت گروپ کو فراہم کی جانے والی سہولت کسی مالی مصنوعات کے  متعلق  مالی خدمات فراہم کرنے کے مقصدسے ہونی چاہئے ۔ 
  • مالیاتی خدمات گروپ کی تعریف ایک ایسی اکائی کے طور پر کی گئی ہے جس کو مالی خدمات  منضبط کرنے والے ادارے کے ذریعہ  یا  کسی دیگر اہل ادارے کے ذریعہ جو مالیاتی سرگرمیوں کو اپنے دائرہ اختیار میں چلاتا ہے ،جس میں  اس کی ہولڈنگ  ذیلی یا معاون کمپنیوں ، شاخ  یا کسی ہولڈنگ کمپنی کی شاخ جو خود کسی کمپنی کے ذیل میں ہو،شامل ہیں ۔
  •  مالیاتی گروپ کو امیدوار اکائی کے ذریعہ فراہم کردہ سپورٹ خدمات   مالی مصنوعات   کے تعلق سے  مالی خدمات فراہم کرنے کے مقصدسے ہونی چاہئے۔
  • آئی ایف ایس سی اےمیں قائم کردہ جی آئی سی  کوٹیکس کی چھوٹ سمیت وہ تمام رعایتیں  حاصل ہوں گی جو آئی ایف ایس سی اے یونٹ پر قابل اطلاق  ہیں۔

حالیہ برسوںمیں  بھارت نے جی آئی سی  ملک میں  انتہائی ہنر مند  ٹیلنٹ پول  کو بنانے میں معاون ثابت ہوئی ہیں۔ بھارت  ڈجیٹائزیشن  کے میدان میں دنیا  کا اہم مرکزکے طور پر ابھرا ہے۔جس میں  ڈجیٹل ٹیلنٹ کا سب سے بڑا ذخیرہ موجود ہے۔این جی آئی سی سے روزگار کے زبردست مواقع پیداہونے کا امکان ہے۔

بھارت سرکار مذکورہ بالا ضوابط کو  جلد نوٹیفائی کرے گی۔

*************

  م ن۔ع ا ۔رم

U- 6997


(Release ID: 1670588) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu