وزارتِ تعلیم

یوجی سی نے کووڈ-19 وبا کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے بعد یونیورسٹی اور کالجوں کو پھر سے کھولنے کے رہنما اصول جاری کئے

Posted On: 05 NOV 2020 6:33PM by PIB Delhi

یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی)نے یونیورسٹیز اور کالجوں کو  پھر سے کھولنے کے رہمنا اصول جاری کئے۔ ان رہنما اصولوں کی جانچ پڑتال  وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے کی ہے اور وزارت تعلیم اور داخلی امور کی وزارت کے ذریعہ انہیں منظوری دی گئِ ہے۔ان رہنما اصولوں پر  ادارے سرکاری اتھاریٹز   کی جانب سے جاری علاقائی شرائط  اور ہدایات   کے مطابق  عمل کریں گے ۔

ممکن ہے کہ کنٹینمنٹ زون کے باہر آنے والی یونیورسٹیز اور کالجوں کو  متعلقہ ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں   سے مشاورت کے  بعد اور یو جی سی کے ذریعہ تیار کردہ صحت اور حفاظت کےلئے  رہنما اصولوں  پر عمل کے بعد کھولا جا سکتا ہے، جومندرجہ ذیل ہیں:-

  • مرکز کے ذریعہ چلائے جارہے اعلی تعلیم مہیا کرنے والے اداروں کے صدر جسمانی طورپر کلاسیں شروع کرنے کے امکانات کے سلسلے میں خود مطمعین ہوں اور اسی حساب سے فیصلہ کریں۔
  • دیگر تمام اعلی تعلیم مہیا کرنے والے ادارے ،جیسے  ریاستی یونیورسٹیز ،پرائویٹ یونیورسٹیز ،کالجز  وغیرہ کو  جسمانی طورپر کھولنے کا فیصلہ متعلقہ ریاستی /مرکز کے زیرانتطام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعہ کیا جانا چاہئے۔
  • یونیورسٹیز اور کالجز مرحلے وار طریقے سے کیمپس کھولنے  کا منصوبہ بنا سکتے ہیں،جس میں وہ بآسانی سماجی دوری ، ماسک کے استعمال اور دیگر احتیاطی اقدامات  پر عمل درآمدگی کو یقینی بنا سکیں۔جس میں انتظامیہ کے دفتر ،تحقیقی لیبوریٹیاں اور لائبریریز وغیرہ بھی شامل ہوں ۔
  • اس کے بعد تمام تحقیقی پروگراموں کے طلبہ  اورسائنس  اور ٹیکنولوجی   کے  پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے طلبہ  کم سے کم تعداد میں کالج ،یونیورسٹی آسکتے ہیں جس سے  جسمانی دوری  اور احتیاطی اقدامات پر آسانی سے عمل کیا جاسکے۔

اس کے علاوہ ،فائنل ایئر کے طلبہ  بھی اداروں کے صدور کے فیصلے  کی بنا پر  پڑھائی اور ملازمت کےحصول کےلئے  کیمپس آسکتے ہیں۔

البتہ تیسرے ،چوتھے اور پانچویں شق کےلئے یہ یقینی بنایا جانا   ضروری ہے کہ  طلبہ کی کُل تعداد کے صرف 50فیصد ہی طلبہ کسی بھی وقت حاضر ہوں اور متعلقہ مقام پر کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کےلئے ضروری رہنما اصولوں اور  طریقوں پر عمل کیا جانا چاہئے ۔

  • شق چار اور پانچ  میں موجود پروگراموں کے علاوہ   تعلیم مہیا کرنے کے ترجیحی طریقے کے طورپر آن لائن ڈسٹینس لرننگ   کو جاری رکھنا چاہئے  اور اس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔
  • البتہ ،اگر ضرورت ہو تو طلبہ  فیکلٹی ممبران سے مشوروں کےلئے  ،سماجی دوری  اور تحفظ سے متعلق دیگر اقدامات  کا خیال رکھتے ہوئے ،بھیڑ سے بچنے کےلئے طے شدہ وقت لے کر  اپنے متعلقہ ڈپارٹمنٹ   کا کم سے کم  تعداد میں دورہ کر سکتے ہیں۔
  • کچھ طلبہ کلاسیں نہ لینے کا متبادل بھی منتخب کرسکتے  ہیں اور گھر میں رہتے ہوئے آن لائن مطالعے  کو ترجیح دے سکتے ہیں۔اداروں کو انہیں آن لائن مٹیریل مہیا کرنا چاہئے اور ایسے طلبہ کی پڑھائی کےلئے ای –ذرائع تک ان کی رسائی کو یقینی بنائیں ۔
  • اداروں کو ایسے بین الاقوامی طلبہ کےلئے بھی تیار رہنا چاہئے جو حال میں بین الاقوامی سفر پر عائد پابندیوں اور ویزا سے متعلق مسئلوں کی وجہ سے پروگرام  میں شریک نہیں ہوسکتے۔ان کے لئے آن لائن ٹیچنگ –لرننگ  کا انتظام کیا جانا چاہئے۔
  • صحت اور حفاظت سے متعلق سبھی احتیاطی اقدامات  پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ہوسٹل صرف ایسے معاملوں میں ہی کھولے جانے چاہئے جہاں یہ لازمی ہو ۔البتہ ،ہوسٹلس میں کمرے شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔کسی بھی صورت میں  بیماری کی علامات والے طلبہ کو ہوسٹل میں رہنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔
  • کسی بھی کیمپس کو پھر سے کھولنے سے پہلے مرکزی اور متعلقہ ریاستی حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے کو کھولنے کےلئے متعلقہ علاقے کو محفوظ قرار دیا  جانا چاہئے۔اعلی تعلیم مہیا کرنے والے اداروں کی جانب سے  مرکزی اور ریاستی حکومتوں  کے ذریعہ  کووڈ -19 کے پیش نظر صحت اور حفاظت سے متعلق جاری کی گئیں ہدایات ،رہنما اصول اور احکامات پر مکمل طورپر عمل درآمدگی لازمی ہے۔

ان   رہنما اصولوں میں  اعلی تعلیمی اداروں کے ذریعہ کیمپس کو پھرسے کھولنے سے پہلے عمل کئے جانے والے اقدامات کو  تفصیل سے پیش کیا گیا ہے ۔ان  میں  یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ اعلی تعلیمی اداروں  میں اینٹری/ایگزٹ پوائنٹس ،کلاس رومس  اور پڑھائ کے دیگر مقامات  ، ہوسٹلوں اور کیمپس کے اندر حفاظتی اقدامات پر پوری طرح عمل کیا جانا چاہئے۔ اس میں کونسلنگ اور ذہنی صحت  کےلئے گائڈنس  بھی مہیا کی گئی ہے۔

اس سے پہلے،یونیورسٹی گرانٹ کمیشن  نے پہلے  29اپریل 2020 اور بعد میں 6جولائی 2020 کو  ‘‘لاک ڈاؤن کے بعد اور کووڈ-19وبا کے پیش نظر یونیورسٹیوں کے لئے امتحانات اور اکاڈمک کلینڈر  کےسلسلے میں رہنما اصول’’ جاری کئے تھے۔ان رہنما اصولوں میں امتحانات ،اکاڈمک کلینڈر ،داخلے ،آن لائن ٹیچنگ –لرننگ  سے متعلق اہم تفصیلات کا احاطہ کیا گیا تھا  اور یونیورسٹیوں کو ان پر عمل کے لئے کچھ لچک  مہیا کی گئی تھی۔

اس سے پہلے ‘‘کووڈ-19 وبا کے پیش نظر یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے پہلے سال کے   طلبہ  کے سیشن 21-2020  کے اکاڈمک کلینڈر پر یوجی سی کے رہنما اصول’’ 24ستمبر 2020کو جاری کئے جاچکے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے بعد یونیورسٹی اور کالجوں کو پھر سے کھولنے سے متعلق  یو جی سی کی گائڈ لائنس  کےلئے یہاں کلک کریں:-

لاک ڈاؤن کے بعد یونیورسٹی اور کالجوں کو پھر سے کھولنے سے متعلق  یو جی سی کی گائڈ لائنس  کی نمایاں خصوصیات کےلئے  یہاں کلک کریں:-

 

 

*************

( م ن۔  ام (


U. No. 6996



(Release ID: 1670562) Visitor Counter : 217