نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

پنے کے آرچری کیمپ میں آرٹی –پی سی آرکے تحت ٹیسٹ کئے گئے،آرچر ہمانی ملِک کا ٹیسٹ پازیٹو

Posted On: 05 NOV 2020 7:09PM by PIB Delhi

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے قائم کردہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے مطابق ، آرمی اسپورٹ انسٹی ٹیوٹ ، پُنے میں اس وقت نیشنل آرچرری کیمپ کا حصہ بننے والے زیر تربیت  کیمپرس  کو ان کے  کووڈ 19 کے موجودہ اسٹیٹس  جاننے کے لئے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرایا  گیا تھا۔ جن 23 کیمپرس  کا ٹیسٹ  کیا گیا ان میں سے ایک ہمانی ملِک  کی  کووڈ 19ٹیسٹ رپورٹ پازیٹوآئی ہے ، جبکہ دیگر  22 کیمپرس کی رپورٹ نگیٹو ہے۔ ملِک میں اس وقت انفیکشن کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہورہی ہیں اور احتیاطی اقدام کے طور پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ایس اے آئی  ایس او پیز کے تحت قائم تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جارہا  ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کیمپ محفوظ  ماحول اور طریقے سے جاری رہے ۔

*************

( م ن۔  ام (

U. No. 6993

 

 



(Release ID: 1670536) Visitor Counter : 96