وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ بھارت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم؛ انہوں نے نیشنل ڈیفینس کالج کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے ایک ویبینار میں قومی سلامتی کے لیے وسیع اصولوں کا خاکہ پیش کیا

Posted On: 05 NOV 2020 4:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 05نومبر ،2020   /   وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے نیشنل ڈیفینس کالج (این ڈی سی) کی آج ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا افتتاح کیا۔ جناب سنگھ نے ’بھارت کی قومی سلامتی  - ایک دہائی آگے‘ موضوع کے تحت ایک دو روزہ ویبینار کی شروعات کرتے ہوئے کلیدی خطبہ پیش کیا۔

جناب سنگھ نے کہا کہ امن صرف اُس وقت یقینی بنایا جا سکتا ہے جب جنگ کو ٹالنے کی اہلیت ہو۔  جناب سنگھ نے کہا ’’کہ شاید سب سے زیادہ بنیادی سبق کے جو قومی  اتار چڑھاؤ نے ہمیں سکھایا ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ امن  ، امن کی چاہت سے حاصل کیا جا سکے۔ لیکن جنگ کو ٹالنے کی صلاحیت سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ بدقسمتی سے اگر صرف امن کی چاہت کی جائے اور دوسروں کی طرف سے اس کا مثبت جواب نہ ملے تو دنیا میں ہم آہنگی کا ماحول بنانے میں ضروری نہیں کی کامیابی مل جائے۔وزیر دفاع نے ہمارے چار وسیع اصولوں کا خاکہ پیش کیا جن سے مستقبل میں قومی سلامتی کی بھارت کی ضرورت کو رہنمائی مل سکتی ہے۔ ‘‘ وزیر دفاع نے کہا ’’بھارت کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کو بیرونی خطرات اور اندرونی چیلنجوں سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت ہے۔ دوسرا اصول محفوظ اور مستحکم حالات پیدا کرنے کی صلاحیت جس سے بھارت کی اقتصادی ترقی میں آسانی پیدا ہوسکے اور قومی تعمیر کے لیے وسائل پیدا کرنا نیز انفرادی امنگوں کو پورا کرنا ۔ تیسرا اصول ہم سرحدوں سے آگے ان علاقوں کا تحفظ کرنے کے چاہت مند رہیں جہاں ہمارے عوام رہتے ہیں اور ہمارے سلامتی سے متعلق مفادات وابستہ ہیں اور آخری اصول ہم اس بات میں بھی یقین رکھتے ہیں کہ ایک عالمگیر اور بین برصغیر دنیا میں ایک ملک کی سلامتی کے مفادات ، ایک دوسرے کو بتا کر مربوط کیے جائیں اور مشترکہ مفادات کی حفاظت کی جائے۔‘‘

جناب راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ بھارت نے ثابت کر دیا ہے کہ جو ملک اپنی قومی پالیسی کے اعلیٰٔ کار کے طور پر دہشت گردی کی اعانت کرتے ہیں وہ ان کی مزاحمت ایسے متبادل سے کی جا سکتی ہے جنہیں ماضی میں ناقابل عمل سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’پاکستان اپنی  سرکاری پالیسی کے طور پر دہشت گردی کو استعمال کرنے کے لیے اڑیل رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ البتہ، ہم نے ترقی پسند اور ہم خیال ملکوں کے ساتھ کام کرنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے۔ تاکہ نہ صرف پاکستان کی جارحانہ پالیسی کو بے نقاب کیا جائے بلکہ اسے اس کی پرانی مصروفیات جاری رکھنے کو مشکل بنایا جائے۔ ‘‘

وزیر دفاع نے ہم خیال دوستوں کے ساتھ قریبی تعلقات اور اشتراک کو اجاگر کیا جس کا مقصد خطے میں اور اس کے آگے ملکوں کے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اور این ڈی سی کے کمانڈینٹ  ایئر مارشل ڈی چودھری نے بھی اس وبینار میں شرکت کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U – 6975


(Release ID: 1670516) Visitor Counter : 234