سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر-سی ڈی آر آئی کےسائنسداں ڈاکٹر سسانتا کار کو سوسائٹی آف بائیلوجیکل کیمسٹ (انڈیا) کی جانب سے پروفیسر اے این بھدوری میموریل لیکچر ایوارڈ 2020سے سرفرا زکیا گیا

Posted On: 04 NOV 2020 6:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04 نومبر 2020: لییش مینیا ڈونووانی (کالازار مرض )کے مرض  اور اس کے وجود  کی حکمت عملی کو سمجھنے کی  سمت میں کئے گئے اہم کام کےصلے میں سوسائٹی آف بایولوجیکل کیمسٹ انڈیا نے اس سال کے پروفیسر اے این بھدوری میموریل لیکچر ایوارڈ کے لئے لکھنؤ کے سی ایس آئی آر –سی ڈی آر آئی  کے سینئر سائنسداں ڈاکٹر  سسانتا کار کو   چنا ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZVHW.jpg

سوسائٹی آف بایولوجیکل کیمسٹ انڈیا نے  کئی ایوارڈ قائم کئے ہیں تاکہ ملک میں بایولوجیکل سائنس کی ترقی  پر سائنسدانوں اور محققین کی طرف سے کئے گئے اہم کام اور خدمات  کو تسلیم کیا جاسکے ۔سوسائٹی آف بایولوجیکل کیمسٹ انڈیا    1930  میں قائم کیا گیا تھا جہاں اس کا ہیڈ کوارٹر بنگلورو کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس میں  واقع ہے ۔ یہ پُروقار سوسائٹی  اس وقت کی پرنس ریاست  میسور  میں سوسائٹیز  قانون کے تحت رجسٹر ڈ کی گئی تھی۔

یہ ایوارڈ ہر دوسال میں عطا کیاجاتا ہے ۔ایوارڈ  پانے والے کی عمر 50سال سے کم ہونی چاہئے۔  یہ ایوارڈ بالوجیکل کیمسٹری اور متعلقہ سائنس خاص کر پیراسائٹک انفیکشن  کے لئے دیا جاتاہے۔

*************

 

  م ن۔ح ا ۔رم

(05-11-2020

U- 6969


(Release ID: 1670326) Visitor Counter : 151