بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی مودا نے ریلوے ریکوں کے ذریعہ سیمنٹ مینوفیکچررز کو ذیلی پیداوار بھیج کر فلائی ایش کے استعمال کی سمت میں اپنا قدم بڑھایا


اس اہم قدم سے مہاراشٹر میں این ٹی پی سی مودا ریل کے ذریعہ سیمنٹ مینوفیکچررز کو بڑی مقدار میں فلائی ایش بھیجنے والا پہلا پاور پلانٹ بن گیا

این ٹی پی سی پلانٹ نے مالی سال 2019-20 میں مختلف پیداواری مقاصد کے لئے 23.57لاکھ میٹرک ٹن فلائی ایش کا استعمال کیا

Posted On: 04 NOV 2020 3:17PM by PIB Delhi

فلائی ایش کے 100 فیصدی استعمال کی سمت میں قدم بڑھاتے ہوئے این ٹی پی سی مودا نے ایک پہل کی ہے۔ اس کے لئے پلانٹ نے ریل کے ذریعہ سیمنٹ مینوفیکچررز کو ذیلی پیداوار بھیجی ہے۔ پلانٹ نے 3186 میٹرک ٹن ڈرائی فلائی ایش کو الٹراٹیک سیمنٹ کی کلبرگی واقع اکائی راجشری سیمنٹ کو ریلوے کے 51 بی سی سی ڈبلیو ویگن کے ذریعہ بھیجا ہے۔ ایسا کر کے این ٹی پی سی مودا مہاراشٹر میں این ٹی پی سی کا پہلا بجلی پلانٹ بن گیا ہے جس نے اتنی بڑی مقدار میں فلائی ایش کو ریل کے ذریعہ پہنچایا ہے۔

مالی سال 2019۔20 کے دوران تقریبا 23.57 لاکھ میٹرک ٹن فلائی ایش کا این ٹی پی سی مودا نے مختلف پیداواری مقاصد کے لئے استعمال کیا ہے۔ بجلی پلانٹ سے سالانہ تقریبا 24-25 لاکھ میٹرک ٹن ایش پیدا ہوتی ہے۔ فی الحال فلائی ایش کا 100 فیصدی استعمال اینٹوں کے بنانے، سڑک کے پشتے کی تعمیر ، نشیبی زمین کی ترقی اور ایش ڈائک کو بڑھانے کے لئے ہو رہا ہے۔

بجلی کی پیداوار کے دوران تیار کردہ ذیلی مصنوعات کے 100 فیصد استعمال کی سمت میں بھارت کی سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی این ٹی پی سی لمیٹڈ نے فلائی ایش کی سپلائی کے لئے ملک بھر کے سیمنٹ مینوفیکچررز کے ساتھ معاہدہ کرنا شروع کیا ہے۔ ساتھ ہی این ٹی پی سی ہندوستانی ریلوے کے وسیع و عریض نیٹ ورک کا فائدہ اٹھا رہی ہے تاکہ وہ فلائی ایش کو کم لاگت میں اور ماحول دوست انداز میں پہنچا سکے۔

62.9 گیگا واٹ کی کل تنصیبی صلاحیت کے ساتھ این ٹی پی سی گروپ کے پاس 70 پاور اسٹیشن ہیں جن میں 24 کوئلہ ، 7مشترکہ سائیکل گیس / مائع ایندھن ، 1 ہائیڈرو ، 13 قابل تجدید ذرائع کے ساتھ 25 ذیلی ادارے اور جے وی پاور اسٹیشن ہیں۔ اس گروپ میں 20 گیگاواٹ سے زیادہ صلاحیت زیر تعمیر ہے ، جس میں 5 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹ شامل ہیں۔

                                          **************

 

م ن۔ ن ا۔ م ف

 (04-11-2020)

U: 6952



(Release ID: 1670282) Visitor Counter : 160