وزارت آیوش

دماغی صحت کے لیے یوگ اور آیوروید دوا کے موضوع پر 5 نومبر 2020 کو بین الاقوامی ویبینار

Posted On: 03 NOV 2020 3:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،03نومبر ،2020   /آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) ، 05 نومبر 2020 کو ایک ویبینار کا اہتمام کر رہا ہے ۔ یہ ویبینار دماغی صحت کے لیے یوگ اور آیوروید دوا کے موضوع پر مغربی سیڈنی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ ویبینار اشتراک پر مبنی ایک سرگرمی ہے جس میں آیوروید اور یوگ کی طاقت کے ذریعے دماغی صحت کے لیے موقعوں پر توجہ دی جائے گی۔ امید ہے کہ اس ویبینار سے بھارت، آسٹریلیا، اٹلی  اور جرمنی  کے سرکردہ محققین یکجا ہوں گے اور تازہ بین الاقوامی تحقیق کے ذریعے اپنی اپنی معلومات فراہم کریں گے، اس سے یوگ اور آیوروید سے متعلق سائنسی تحقیق میں بین الااقوامی اشتراک کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

افتتاحی جلسے میں آیوش کے وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) جناب شری پد یسو نائک ، آرٹ آف لونگ فاؤنڈیشن کے بانی گرودیو سری سری روی شنکر   بھی شرکت کریں گے۔

اس ویبینار میں دنیا کے مختلف علاقوں کے سائنسداں  اور محققین یکجا ہوں گے اور تشویش کے حالیہ موضوعات ، پیش رفت اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ امید کی جاتی ہے کہ ویبینار کے مذاکرات سے مزید تحقیق کو مستحکم بنایا جا سکے گا اور عوام کے بیچ دماغی صحت میں آیوروید اور یوگ کے سائنسی شواہد کے بارے میں بیداری میں اضافہ کیا جا سکے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U – 6924

 


(Release ID: 1669944) Visitor Counter : 214