وزارت خزانہ

انکم ٹیکس محکمے نے بہار میں  تلاشی کی کارروائیاں  انجام دیں

Posted On: 30 OCT 2020 9:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  03 نومبر 2020: انکم ٹیکس محکمے نے  29  اکتوبر 2020  کو بہار کے پٹنہ، بھاگلپور ، ہلسا اور کٹیہار میں  قائم چار  اہم ٹھیکے دار گروپوں کے معاملے میں تلاشی کی کارروائیاں انجام دیں  ، اس کے علاوہ گیا میں کانکنی پتھروں کے کچھ تاجروں   کا بھی  سروے کیا گیا۔یہ چاروں  گروپ  میٹیریل  اور   مزدوروں کی  سپلائی   کے اخراجات میں اضافے کے ذریعہ ٹیکسوں سے بچتے رہے ہیں۔

ایک معاملے میں مختلف   پارٹیو ں کو جو ادائیگیاں  کی گئیں ، ان میں  کسی خدما  ت  یا سامان  کی سپلائی  کے ثبوت موجود نہیں ہیں۔فرضی  پارٹیوں  کو  جوادائگیاں کی گئیں  ، وہ  غیر محفوظ قرض  یا بعض اوقات نقد رقم   کی شکل میں وصول کی گئیں ۔ اس طرح کے  قرضے تقریباََ دس کروڑ روپے کے ہیں۔ مزید یہ کہ کتابوں میں  فرضی خریداری   دکھائی گئی ہے۔ ان پارٹیوں کا کوئی وجود نہیں  ہے لیکن کتابوںمیں بطور قرض دہندگان کے طور پر دکھائی گئی ہیں۔اس  طرح کے قرض دہندگان کی رقم تقریباََ 20 کروڑروپے ہے۔مزیدیہ کہ ان  اثاثے   رکھنے والوں کے حدود سے  بینک دستاویزات ، کھاتے اور دیگر قابل اعتراض میٹریل ضبط  کئے گئے ہیں ۔ یہ دستاویزات  اور   نتیجہ خیز تحقیقات   سے واضح طور پر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پارٹیاں  حقیقی نہیں ہیں اور  بینک کھاتے  کھولے گئے ہیں اوروہ صرف ایک اثاثہ رکھنے والے کے ذریعہ چل رہے ہیں ۔حاصل کی گئی نقد رقم کو  جائیدادیں  حاصل کرنے میں استعمال کیا گیا۔

ایک اور معاملے میں  ضبط کئے گئے دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ  اخراجات کے لئے ادائیگیاں   بئیرز چیکس کے ذریعہ کی جارہی ہیں  ۔ ان دائیگیوں کو اثاثہ رکھنے والے کے اپنے لوگوں  کے ذریعہ  بینک کھاتوں سے نکال لی گئی ہیں۔

*************

  م ن۔ح ا ۔رم

(03-11-2020

U- 6915


(Release ID: 1669749) Visitor Counter : 150


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Manipuri