امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

2020-21 کی خریف کی مارکیٹنگ کے موسم میں ایم ایس پی کے تحت کام کاج

Posted On: 02 NOV 2020 4:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 02نومبر ،2020   / خریف کی مارکیٹنگ کے رواں موسم 21-2020 میں حکومت کسانوں سے ایم ایس پی پر خریف 21-2020 کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ خریداری موجودہ ایم ایس پی اسکیم کے تحت کی جا رہی ہے جیساکہ پچھلے موسموں کے دوران بھی کی گئی تھی۔

خریف 21-2020 کی دھان کی خریداری ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش ، اتراکھنڈ، تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر، کیرالہ اور گجرات میں تیز رفتاری سے کی جا رہی ہے۔ 1.11.2020 تک 210.49 ایل ایم ٹی سے زیادہ دھان خریدا جا چکا تھا۔ جبکہ پچھلے سال اسی مدت میں 175.48 ایل ایم ٹی دھان خریدا گیا تھا جس سے پچھلے سال کی بنسبت 19.95 فیصد اضافے کا اظہار ہوتا ہے۔  210.49 ایل ایم ٹی کی کل خریداری میں سے صرف پنجاب نے 148.07 ایل ایم ٹی دھان خریدا ہے، جو مجموعی خریداری کا 70.34 فیصد ہے۔

تقریباً 17.74 لاکھ کسانوں کو رواں کے ایم ایس سے فائدہ ہوا ہے ۔ اس خریداری کی پوری مالیت ایم ایس پی کے مطابق 39740.54 کروڑ روپے ہے۔

مزید یہ کہ، ریاستوں کی طرف سے موصولہ تجاویز کی بنیاد پر 45.10 ایل ایم ٹی دلہن اور تلہن کی خریداری کی اجازت دی گئی تھی۔ یہ اجازت خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کے تحت تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اتر پردیش ، اڈیشہ، راجستھان اور آندھرا پردیش کے لیے امدادی قیمت کی اسکیم (پی ایس ایس ) کے تحت دی گئی تھی۔ مزید یہ کہ ، 1.23 ایل ایم ٹی نارئل کی اجازت آندھرا پردیش، کرناٹک ، تمل ناڈو اور کیرالہ کے لیے بھی دی گئی تھی۔

 

***********

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

2020۔11۔02

U – 6897


(Release ID: 1669656) Visitor Counter : 128