یو پی ایس سی
مشترکہ دفاعی خدمات کے امتحان (دوئم)، 2019 کے حتمی نتائج
Posted On:
02 NOV 2020 4:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 02نومبر ،2020 / مندرجہ ذیل فہرستیں ہیں، جو خوبیوں کے مطابق ہیں اور ان 241 (*174+^67) امیدواروں کے سلسلے میں ہے جنہوں نے مشترکہ دفاعی خدمات امتحان (دوئم) ، 2019 کے نتائج کی بنیاد پر حتمی طور پر کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ امتحان یونین سروس پبلک کمیشن نے کرائے تھے اور وزارت دفاع کے سروسز سلیکشن بورڈ نے اس سلسلے میں انٹرویو دیئے تھے۔ یہ امتحان اور انٹرویو ان داخلوں کے لیے کیے گیے تھے: (i)* آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی ، چنئی، 112ویں شارٹ سروس کمیشن کورس (این ٹی) (مردوں کے لیے) اور (ii) ^ آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی چنئی، 26ویں شارٹ سروس کمیشن خواتین (نان ٹیکنیکل) کورس ، اکتوبر 2020 میں شروع ہونے والے۔ 112ویں شارٹ سروس کمیشن کورس (این ٹی) (مردوں کے لیے ) فہرست جس میں ان امیدواروں کے نام بھی شامل ہیں جن کی سفارش بھارتی ملیٹری اکیڈمی دہرہ دون ، بحری اکیڈمی ، ایزی مالا، کیرالہ اور بھارتی فضائیہ اکیڈمی حیدرآبد (پری فلائینگ) تربیتی کورس میں داخلے کے لیے اسی امتحان کے نتائج کی بنیاد پر کی گئی تھی۔
حکومت کی طرف سے بتائی گئی اسامیوں کی تعداد ان کے لیے ہے:(I) 112ویں شارٹ سروس کمیشن کورس (مردوں کے لیے ) 225 [(i) ایس ایس سی (مردوں) (این ٹی) یو پی ایس سی کے لیے 171 اسامیاں (ii) جے اے جی (مردوں) (این ٹی) اکتوبر، 2020 غیر یو پی ایس سی کے لیے چار اسامیاں اور (iii) این سی سی اسپیشل انٹری نان یو پی ایس سی کے لیے 50 اسامیاں] اور ان کے لیے (II) 26ویں شارٹ سروس کمیشن خواتین (نان ٹیکنیکل) کورس کے لیے 15 اسامیاں۔
امیدواروں کے میڈیکل ایگزامنیشن کے نتائج میرٹ لسٹ تیار کرنے میں شامل نہیں کیے گیے۔ سبھی امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے۔ ان امیدواروں کی تاریخ پیدائش اور تعلیمی اہلیت کی تصدیق آرمی ہیڈ کوارٹر میں کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
2020۔11۔02
U – 6896
(Release ID: 1669655)
Visitor Counter : 121