وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم نے این آئی ٹی سلچر کی 18 ویں تقسیم اسناد کی تقریب سے مجازی طور پر خطاب کیا


نئی تعلیمی پالیسی -2020 لاکھوں طلباء کو زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کرنے اور مہارت حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گی: رمیش پوکھریال 'نشنک'

Posted On: 02 NOV 2020 5:26PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’ نے این آئی ٹی سلچر کی 18 ویں تقسیم اسناد کی تقریب سے ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعہ بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ آسام کے وزیر اعلی جناب سربانند سونووال اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر انل ڈی سہسربودھی، چئیرمین اے آئی سی ٹی ای، جناب گوتم این مہرا ، چیئرمین ، بورڈ آف گورنرز ، این آئی ٹی سلچر اور ممتاز سابق طالب علم جناب سنجے چودھری ، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر (سائنٹسٹ جی) ، ڈی آر ڈی او بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے پاسنگ آؤٹ طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور بتایا کہ یہ لمحہ ان کی زندگی کا ایک یادگار لمحہ ہے۔ انہوں نے این آئی آر ایف 2020 میں 46 واں رینک حاصل کرنے پر این آئی ٹی سلچر کو مبارکباد پیش کی اور این آئی آر ایف -2019 سے 5 ویں پوزیشن کی ترقی کے بارے میں تذکرہ کیا۔ انہوں نے یہ جان کر خوشی کا اظہار کیا کہ این آئی ٹی سلچر نے عالمی درجہ بندی کے پلیٹ فارم میں جیسے دی رینکنگ اور یو ایس نیوز رینکنگ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00179SN.jpg

وزیر موصوف نے قدیم ہندوستانی تعلیمی نظام کے بارے میں تذکرہ کیا ہے جہاں دنیا بھر سے اسکالرز نالندہ ، تکشیلا اور وکرم شیلا جیسی یونیورسٹیوں میں سیکھنے کے لئے ہمارے ملک میں آتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے قدیم نظام تعلیم پر فخر کرتے ہوئے اور بصیرت کے حامل اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ مستقبل کی تیاری کرتے ہوئے قدر پر مبنی نظام تعلیم کے ساتھ ہندستان خود کو 'وشوگرو' کے طور پر ثابت کرے گا۔ شری پوکھریال نے نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جو انتہائی اہم ثابت ہوں گے اور لاکھوں طلباء کو زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی اور مہارت حاصل کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

جناب پوکھریال نے کہا کہ نیشنل ریسرچ فنڈ اور نیشنل ٹیکنولوجیکل فورم کا آغاز وزیر اعظم کے سائنسی مشیر کی سربراہی میں کیا گیا ہے اور وہ قوم کے تحقیقی و ترقیاتی منظرنامے کو ایک بہتر ، جامع اور بہترین ماحول میں تبدیل کرنے والا ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ این ای پی -2020 کے تین ستون ریفارم ، ٹرانسفارم اور پرفارم قوم کے نظام تعلیم میں انقلاب لائیں گے اور ہمارے نظام تعلیم کو عالمی پلیٹ فارم میں برقرار رکھنے کی ان میں پوری صلاحیت ہے۔ جناب پوکھریال نے یہ بھی بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ کے لئے پائیدار مستقبل پیدا کرنے کے لئے سابق طلباء کو مادر علمی کے ساتھ جوڑنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے جامع انداز میں انسٹی ٹیوٹ کی بہتری کے لئے ایلومنی ٹاسک فورس کے قیام کے سلسلے میں اپنے خیال کا اظہار کیا۔

جناب پوکھریال نے کہا کہ کہ اس وقت کے وزیر اعظم شری لال بہادر شاستری کے جئے جوان ، جئے کسان کے اعلان نے اس ملک کو زراعت کے شعبے میں ایک خود انحصار والے ملک میں تبدیل کردیا۔ سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کے ذریعہ اس میں ’’ جئے وِگیان ‘‘ کے اضافے نے ملک کی سائنسی تحقیق میں اہم تبدیلی لائی اور عالمی سطح پر دیگر نیوکلیائی سپر پاور کے ساتھ ہمیں فرنٹ لائن میں کھڑا ہونے میں مدد ملی۔ اسی نعرے میں ہمارے موجودہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’’ جئے انوسندھان ‘‘ کو شامل کیا جو قوم کی تحقیقی اور ترقیاتی نمو کو اور اونچائی پر لے کر جا رہا ہے۔

اپنے خطاب میں جناب سربانند سونووال نے گریجویشن کرنے والے نوجوان طلبا کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کی حالیہ حصولیابیوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ اپنے اہداف پر توجہ دیں اور ان کو حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کریں۔ انہوں نے کامیابی کے حصول کے لئے تمام تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں جسمانی تندرستی کو شامل کرنے کی اہمیت کو یاد دلایا۔ انہوں نے کامیاب زندگی کے لئے دماغ اور صحت کا درست توازن بنائے رکھنے کے لئے زندگی میں سوامی ویویکانند کی پیروی کرنے کو کہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کے نئے ہندوستان کے خواب کی تعبیر ہمارے طلباء کی اجتماعی کوششوں سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے 18 ویں کانووکیشن میں میڈل جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ اس سال انسٹی ٹیوٹ انڈرگریجویٹ گولڈ میڈل جناب شتجی مہروترا نے حاصل کیا ہے ، جو میکینیکل انجینئرنگ گریجویٹ ہیں اور جنہوں نے انسٹی ٹیوٹ میں اعلی سی پی آئی حاصل کی ہے۔ بہترین انڈرگریجویٹ طلباء کے لئے گولڈ میڈل کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کے طالب علم جناب جھا پرکاش کو دیا گیا ہے۔ پوسٹ گریجویٹ گولڈ میڈل میکینیکل انجینئرنگ کے جناب سوجت ٹی نے حاصل کیا ہے۔

                                          **************

م ن۔ ن ا۔ م ف

 (02-11-2020)

U: 6895



(Release ID: 1669651) Visitor Counter : 162