امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 21۔2020 کے دوران ایم ایس پی کا نفاذ

Posted On: 31 OCT 2020 4:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  31 اکتوبر 2020، رواں خریف مارکیٹنگ سیزن  (کے ایم ایس) 21۔2020  میں  حکومت کے ذریعہ گزشتہ سیزن کی طرح  اپنی موجودہ ایم ایس پی اسکیم کے مطابق  کسانوں سے  ایم ایس پر  خریف 21۔2020 کی حصولیابی کا کام جاری ہے۔

پنجاب، ہریانہ، اترپردیش،  اتراکھنڈ، تمل ناڈو،  چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر ، کیرلا اور گجرات  کی حصولیابی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں خریف  21۔2020 کے لئے  دھان کی حصولیابی کا کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں 30 اکتوبر 2020 تک  197.19 ایل ایم ٹی سے زیادہ دھان کی خریداری کی گئی جبکہ  گزشتہ سال   کی اس مدت میں   159.76 ایل ایم ٹی کی خریداری کی گئی تھی جس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 23.43 فیصد اضافے کا پتہ چلتا ہے۔ 197.19 ایل ایم ٹی کی مجموعی خریداری میں سے  اکیلے پنجاب سے  136.47 ایل ایم ٹی  کی خریداری کی گئی ہے جو کہ  مجموعی حصولیابی کا 69.21 فیصد حصہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/13ARD.jpeg

 کے ایم ایس  حصولیابی کے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 37230.35 کروڑ  ایم ایس پی مالیت  والے ان کاموں سے  تقریباً 16.62 لاکھ کسانوں کو   فائدہ پہنچا ہے۔

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2MGOR.jpeghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3XWBF.jpeg

 

اس کے علاوہ  ریاستوں کی تجاویز  کی بنیاد پر  کے ایم ایس 2020 میں  تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر،  تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اڈیشہ ، راجستھان اور آندھرا پردیش ریاستوں سے  پرائس سپورٹ اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت  45.10 ایل ایم ٹی  دالوں اور تلہن  کی حصولیابی کی منظوری دی گئی۔  اس کے علاوہ  آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرل  کے لئے  1.23  ایل ایم ٹی ناریل (بارہ ماسی فصل) کی حصولیابی کے لئے منظوری دی گئی۔

حکومت نے 30 اکتوبر 2020 تک اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ  7966.63 ایم ٹی مونگ، اڑد، مونگ پھلی اور سویابین  ، جس کی ایم ایس پی مالیت  45.51 کروڑ روپے ہے،  کی حصولیابی کی ہے، جس سے  تمل ناڈو، مہاراشٹر، گجرات اور ہریانہ کے  4811 کسانوں کو فائدہ ملا ہے۔ اسی طرح  5089ا یم ٹی ناریل   (بارہ ماسی فصل)  جس کی  ایم ایس پی مالیت  52.40 کروڑ روپے  ہے، کی خصولیابی کی ہے جس سے   کرناٹک اور تمل ناڈو کے  3961 کسانوں کو فائدہ ملا ہے۔  ناریل اور اڑد کے معاملے    میں اان کی پیداوار والی بیشتر  ریاستوں میں  شرحیں  ایم ایس پی سے زیادہ چل رہی ہیں۔ متعلقہ  ریاست/ مرکز کے زیر انتظام خطے کی حکومتیں  خریف دالوں اور  تلہن کے معاملے میں  فصلوں کے آنے پر  متعلقہ ریاستوں کے ذریعہ مقررہ تاریخ سے  حصولیابی شروع کرنے کےلئے ضروری انتظامات کررہی ہیں۔

پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش اور تلنگان ریاستوں میں   ایم ایس پی کے تحت کپاس کی حصولیابی کا کام بخوبی جاری ہے۔  30 اکتوبر 2020 تک 176068 لاکھ روپے مالیت کی   603711 کاٹن گانٹھوں کی حصولیابی کی جاچکی ہے،  جس سے  114376 کسانوں کو فائدہ ملے ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/6BE0X.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

 

 

 

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-6870



(Release ID: 1669363) Visitor Counter : 101