سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

اترپردیش کی گورنر آنندی بین نے کورونا وائرس پر دنیا کی پہلی سائن ٹون کتاب ’بائی بائی‘ کورونا کا اجرا کیا


ڈی ایس ٹی کے وگیان پرسارکی جانب سے شائع کردہ کتاب کووڈ-19 کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرے گی

ناشروں کا اس کتاب کا 3ڈی ورژن لانے کا منصوبہ ہے تاکہ مختلف زبانوں میں بولتے ہوئے سائن ٹون کو ہندوستان اور بیرون ملک میں پہنچایا جاسکے

ہندوستان میں کتاب کا اجرا ہونے کے بعد یہ کتاب برازیل کے ساؤپولو میں منعقد ایک دیگر پروگرام میں بھی برازیل-انڈیا نیٹ ورک کے ذریعے جلد ریلیز کی جائے گی اور پرتگال زبان میں ترجمہ کی جائے گی: ڈاکٹر پردیپ سریواستو آتھر

Posted On: 29 OCT 2020 4:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی29،اکتوبر2020

کارٹون انسانوں کو کسی معاملے سے باخبر رکھنے کا ایک مؤثر وسیلہ ہے۔ یہ کارٹون نہ صرف مشکل بلکہ ایک آسان اور سادہ طریقے سے سخت سے سخت پیغام کو انسان تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ایک سائن ٹون سائنس پر مبنی ایک کارٹون مواصلات ہے۔ سائن ٹونز کا مقصد ایک دلچسپ طریقے سے منفرد اور انداز سے سائنس اور سائینٹفیک تصورات کے بارے میں عوام میں احساس وبیداری پیدا کرنا اور انہیں ان تصورات سے باخبر رکھنا ہے۔

بائی بائی کورونا کے عنوان سے دنیا کی پہلی سائن ٹون کتاب سائین ٹونسٹ ڈاکٹرپردیپ سریواستو نے لکھی تھی جو لکھنؤ کے سی ایس آئی آر سینٹرل ڈرگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں سابق سینئر پرنسپل سائنسداں ہیں۔ اترپردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل نے لکھنؤ میں راج بھون میں منعقد ایک تقریب کے دوران اس کتاب کا اجرا کیا۔ حکومت ہند کی سائنس وٹکنالوجی کے محکمے کے تحت ایک خود مختار ایجنسی وگیان پرسار نے اس کتاب کو شائع کیا ہے۔ وگیان پرسار کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نکھل پراشر اور سائنس داں پبلکیشن ڈویژن وگیان پرسار کے سربراہ نیمش کپور اس کتاب کے چیف ایڈیٹر اور ایڈیٹر ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FXUP.jpg


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0042V8A.jpg

220صفحات پر اس کتاب میں نوول کورونا وائرس کے بارے میں جامع معلومات ہیں۔ اس کے علاوہ اس کتاب میں اس کی علامات اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے اس کی روک تھام کے بارے میں بھی معلومات ہیں۔ کورونا وائرس کے ساتھ جینے کے فن کے بارے میں ایک بہت دلچسپ چیپٹر (باب) بھی بائی بائی کورونا میں شامل ہے جس میں اگر یہ وبا طویل عرصے تک جاری رہتی ہے تو روزمرہ کی زندگی میں وائرس سے نمٹنے کے طور طریقوں کو اجاگر کیاگیا ہے۔

اس کتاب کا بنیادی مقصد عوام کو ایک انوکھے انداز سے کووڈ-19 کے بارے میں باخبر رکھنا ہے۔ ایک حقیقت یا فکشن کی تصویر نمائش ایک قاری کی توجہ کو برقرار رکھنےکا ہمیشہ ایک سب سے طاقتور وسیلہ رہی ہے۔کمیونیکشن کی گرافیکل نمائندگی 3 کے ایک نمبر مین جو کہ ریڈر (پڑھنے والے) کی مدد کرتی ہے۔ کارٹونوں کو ہمیشہ ترجیحی دی گئی ہے۔

وگیان پرسار سرگرمی سے مقبول سائنس کی کتابیں شائع کررہا ہے اور بائی بائی کورونا ایک بروقت اشاعت ہے تاکہ کارٹون کرداروں کے ذریعے عالمی وبا کو سمجھا جاسکے۔ بیداری اس کی روک تھام کے لئے بہترین ذریعہ ہے جو کہ اس عالمی وبا سے ہمیں محفوظ رکھنے کا ایک بہترین راستہ ہے۔ یہ بات پبلکیشن ڈویژن، وگیان پرسار کے سربراہ نیمش کپور نے کہی۔

ناشروں کا اس کتاب کا 3ڈی ورژن لانے کا بھی منصوبہ ہے، تاکہ بولتے ہوئے سائن ٹون کو مختلف زبانوں میں ہندوستان اور دیگر ملکوں میں پہنچایا جاسکے اور اس کا استعمال کورونا وائرس کے خلاف دنیا بھر میں بیداری لانے کے لئے کیا جاسکے۔ سائن ٹون کتاب بائی بائی کورونا عمر، زبان اور قومی سرحدوں سے بالاتر ہوکر کووڈ-19 کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0051EUY.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0069TKU.jpg

Click here for e-book:

...............................................................

 م ن، ح ا، ع ر

30-10-2020

U-6820



(Release ID: 1668978) Visitor Counter : 222