الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت نے اروگیہ سیتو ایپ سے متعلق آر ٹی آئی سوال کے تحت مانگی گئی جانکاری پر سینٹرل انفارمیشن کمیشن کے ذریعے پاس کردہ احکامات سے متعلق وضاحت جاری کی
Posted On:
28 OCT 2020 7:01PM by PIB Delhi
آروگیہ سیتو ایپ سے متعلق ایک آر ٹی آئی سوال کے تحت مانگی گئی جانکاری پر سینٹرل انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی) کے ذریعے پاس کردہ احکامات سے جڑی میڈیا کی رپورٹوں نے توجہ دلائی ہے۔ سینٹرل انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی) کے احکامات کے مطابق الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے سی پی آئی اور این ای جی ڈی اور این آئی سی کو 24 نومبر 2020 کو پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سینٹرل انفارمیشن کمیشن کے احکامات کی تعمیل کرنے کے لئے الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت ضروری اقدامات کررہی ہے۔
مذکورہ معاملے سے متعلق یہ وضاحت کی گئی ہے کہ آروگیہ سیتو ایپ اور بھارت میں کووڈ-19 وبا کو روکنے میں اس کے رول کے سلسلے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے، جیسا کہ دو اپریل 2020کو پریس ریلیز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اعلان کیاگیا تھا۔ کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں بھارت کے عوام کو ایک ساتھ لانے کے لئے بھارت سرکار کے ذریعے نجی سرکاری شراکت داری طرز پر آروگیہ سیتو ایپ کا آغاز کیاگیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی بندشوں کے ساتھ عالمی وبا کے بحرانی دور سے نمٹنے کے لئے آروگیہ سیتو ایپ کو تقریباً21 دن کی ایک ریکارڈ مدت میں تیار کیا گیا تھا۔ اس کا واحد مقصد میڈ ان انڈیا کے تحت صنعت اور تعلیم کی دنیا کے علاوہ سرکاری شعبے کے باصلاحیت لوگوں کے جنہوں نے اس سمت میں دن رات کا کام کیا ہے کے تعاون سے ایک مضبوط وپائیدار اور محفوظ کنٹریکٹ ٹریسنگ ایپ کو تیار کرنا تھا۔ 2 اپریل 2020 کے بعد سے آروگیہ سیتو ایپ پر باقاعدہ طور سے پریس ریلیز اور اپ ڈیٹس جاری کئے گئے ہیں۔ اس میں 26 مئی 2020 کو اوپن ڈومین میں سورس کوڈ کو دستیاب کرانا بھی شامل ہے۔ جب کوڈ کو اوپن، پبلک میں جاری کیا، تب ایپ کو تیار کرنے اور ایپ کے ایکو سسٹم کے بندوبست سے جڑے سبھی لوگوں کے نام مختلف مرحلوں میں شیئر کیے گئے تھے اور اسے باقاعدہ طور سے میڈیا کو بھی باخبر کیاگیا تھا۔ اسے https://github.com/nic-delhi/AarogyaSetu_Android/blob/master/Contributors.mdپر جاکر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ایسے سبھی مواقع پر اس بات کا واضح طور سے ذکر کیاگیا ہے کہ آروگیہ سیتو ایپ تعلیم اور صنعت کی دنیا کے رضا کاروں کے تعاون سے این آئی سی کے ذریعے تیار کیاگیا ہے۔ آروگیہ سیتو ایپ کو پوری طرح شفافیت سے تیار کیاگیا ہے اور رازداری پالیسیوں اور آروگیہ سیتو ڈیٹا ایکسیس اینڈ نالج شیئرنگ پروٹوکول سمیت سبھی تفصیلات 11مئی 2020 کو آروگیہ سیتو پورٹل aarogyasetu.gov.inپر اپ لوڈ کردیے گئے ہیں۔ پورٹل میں ایپ کیسے کام کرتا ہے۔کووڈ اپ ڈیٹ اور کیوں کسی شخص کو آروگیہ سیتو ایپ استعمال کرنا چاہئے سمیت ایپ کے بارے میں سبھی جانکاری ہے۔ آروگیہ سیتو ایپ کے بارے میں باقاعدہ اپ ڈیٹ سبھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور سرکاری پورٹل پر بھی دستیاب کرائی گئی ہے۔ بہت سے ٹی وی پروگراموں اور میڈیا بریفنگ میں بھی ایپ کے بارے میں پوری جانکاری اس کی تیاری اور کووڈ-19 کے خلاف لڑائی یں یہ کیسے مدد کررہا ہے۔اس کو شیئر کیاگیا ہے، جیسا کہ پہلے کہا گیا ہے کہ ایپ کو سرکار اور نجی شعبے کی مشترکہ کوششوں سے تیار کیاگیا ہے۔ ایپ کو 16.23 کروڑ سے زیادہ استعمال کرنے والوں کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے اور کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں اس نے صف اول کے صحت عملے کو بہت مدد فراہم کی ہے۔ اس نے کووڈ پازیٹو یوزرس کے بیلوٹوتھ رابطوں کی پہچان میں مدد کی ہے اور الرٹ جاری کرکے لوگوں کو محفوظ بنائے رکھنے میں مدد کی ہے۔
.................................
م ن، ح ا، ع ر
U-6770
(Release ID: 1668800)
Visitor Counter : 268