وزارت دفاع

بھارتی فوج نے بنیادی ڈھانچے کے بندوبست کے لیے ایک سافٹ ویئر شروع کیا

Posted On: 29 OCT 2020 12:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29 اکتوبر       بنیادی ڈھانچے کی ترقی نے بہت سے فوجی اسٹیشنوں پر جہاں آزادی سے پہلے کے بھارت کے دور میں بنی ہوئی پرانی عمارتوں کو تبدیل کرنا ہے بڑی اہمیت اختیار کرلی ہے۔ یہ کام بڑا دشوار کن اور وقت طلب ہے کیونکہ اس میں مختلف ایجنسیاں شامل ہیں۔ زمین بھی بہت مشکل سے ملتی ہے کیونکہ تمام چھاؤنیاں اور فوجی اسٹیشن بڑے آبادی مراکز کے اب قریب آگئے ہیں۔ اس وقت بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور بندوبست کے سلسلے میں جو کام کیے جانے ہیں ان میں زمین حاصل کرنا، منصوبہ بندی اور کام کی نگرانی، ماحول کی تبدیلی اور عمارتیں بنانے کی پالیسیوں پر رد عمل یہ تمام کام انسانی ہاتھوں سے انجام دیئے جانے ہیں جن میں نہ صرف وقت لگے گا بلکہ  پوری صلاحیت کو بھی بروئے کار نہیں لایا جاسکتا۔

اس بات کا احساس کرتے ہوئے کہ خود کاری، تبدیلی لانے اور پوری صلاحیت سے کام کرنے کے لیے تمام ساجھے داروں کے لیے ضروری ہوگئی ہے تاکہ اس کام میں شفافیت لائی جاسکے اور جواب دہی بڑھ سکے، بھارتی فوج نے ایک سافٹ ویئر متعارف کرایا ہے جس کو ’’انفراسٹرکچر مینجمنٹ سسٹم (آئی ایم ایس)‘‘ کا نام دیا گیا ہے اس سافٹ ویئر کا افتتاح سی او ایس نے 28  اکتوبر 2020 فوجی کمانڈروں کی کانفرنس کے موقع پر الگ سے کیا تھا۔

جو سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے اس کی خصوصیات اس طرح ہیں:

  • کاموں پر خودکار طریقے پر شروع ہونا، وزارت دفاع کی طرف سے فہرست کی تیاری اور منظوری
  • سی ایف اے  کے ذریعے انتظامیہ منظوری ، تفویض کرنا اور کام کا جائزہ لینا۔
  • سی اے او پول رہائش گاہ کی خود کار فراہمی، چھٹیوں کا منصوبہ، دوبارہ الاٹ منٹ اور دیکھ ریکھ کی شروعات۔
  • رہائش گاہ کے الاٹ منٹ/ بچوں کی تعلیم کے میدان، خصوصی صلاحیت والے بچوں اور جسمانی طور پر معذور بچوں کے لیے  کی خود بخود منظوری۔
  • ایمرجنسی دروازے سمیت چھاؤنی کی سڑکوں کا بندوبست۔
  • زمین، کام اور رہائشی پالیسیوں کی آن لائن فراہمی۔
  • زمین پر قبضے، پرانے بنگلوں، وی آئی پی حوالوں اور منتقلی/ زمین کے تبادلے کی نگرانی۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:6798      

 



(Release ID: 1668735) Visitor Counter : 214