بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جہاز رانی کی وزارت نے  عوام سے صلاح مشورے کے لئے   مسودہ  ’’ساحلی جہاز رانی بل  2020‘‘ جاری کیا

Posted On: 29 OCT 2020 4:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  29  اکتوبر 2020،          حکمرانی نے  عوامی شراکت داری اور  شفافیت کو بڑھانے کے لئے  وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق  جہاز رانی کی وزارت نے  متعلقین اور عوام سے  تجاویز حاصل کرنے کےلئے ساحل جہاز رانی  بل 2020 کا مسودہ جاری کیاہے۔

ملک کے جہاز رانی کے شعبے  کے فروغ کے ساتھ ساتھ  ساحلی جہاز رانی کے بارے میں ایک علیحدہ قانون  کی ضرورت محسوس کی جارہی  تھی، جس کے تحت  اس کو  ٹرانسپورٹ چین کا ایک ضروری حصہ  سمجھا گیا ہے  اور  بھارتی جہاز رانی صنعت کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے  شعبے کی پالیسی ترجیحات  کو شناخت کیا گیا ہے۔ بل کا مسودہ تیار کرتے وقت عالمی بہترین  طریقہ کار زیر غور رہے ہیں۔

جہاز رانی کی وزارت نے  مرچینٹ شپنگ ایکٹ  1958 کے پارٹ  14 کی جگہ  ساحلی جہاز رانی بل 2020 کا مسودہ تیار کیا ہے۔ بل کی چند اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • ساحلی جہاز رانی اور ساحلی واٹر س کی تشریح  کی توسیع کی گئی ہے۔
  • تجویز ہے کہ  ساحلی تجارت کے لئے  بھارتی فلیگ والے جہازوں کے لئے تجارت کے لائسنس کی شرط  کو ختم کیا جائے۔
  • اس بل میں ساحلی جہاز رانی نے  اپنی شرکت میں اضافہ کرنے کے لئے بھارتی جہازوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک مسابقتی ماحول تیار کرنا اور  ٹرانسپورٹیشن کی لاگت کم کرنا چاہتا ہے۔
  • اس بل میں  انلینڈ واٹر ویز کے ساتھ  ساحلی سمندری ٹرانسپورٹ کو مربوط کرنے کی تجویز بھی  پیش کی گئی ہے۔
  • اس میں نیشنل کوسٹل  اینڈ انلینڈ شپنگ اسٹریٹجک پلان  کا بھی التزام ہے۔  

مسودہ بل جہاز رانی کی وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ شہری  مسودہ بل سے متعلق اپنی تجاویز اور آرا زیادہ سے زیادہ 6 نومبر 2020 تک ای۔میل پتے  (coastalshipping2020[at]gmail[dot]com) پر جمع کرا سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-6805

                          



(Release ID: 1668731) Visitor Counter : 182