نیتی آیوگ

نیتی آیوگ،راک فیلر فاؤنڈیشن اور اسمارٹ پاور انڈیا نے بجلی کی رسائی اور افادیت کی بینچ مارکنگ رپورٹ کا آغاز کیا

Posted On: 28 OCT 2020 6:35PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ، بجلی وزارت، راک فیلر فاؤنڈیشن اور اسمارٹ پاور انڈیا نے آج ہندوستان میں بجلی کی رسائی اور بینچ مارکنگ ڈسٹریبوشن یوٹیلٹیز رپورٹ جاری کی۔ اس رپورٹ کو 10 ریاستوں میں کیے گئے ابتدائی جائزے کی بنیاد پر تیار کیاگیا ہے۔ اس میں ہندوستان کی کل دیہی آبادی کے لگ بھگ 65 فیصد نمائندگی کے ساتھ گھروں، کمرشیل صنعتوں اور اداروں کے 25 ہزار سے زیادہ سیمپل سائز کو شامل کیاگیا ہے۔ اس رپورٹ میں 25 ڈسٹریبوشن یوٹیلٹیز کا جائزہ لیاگیا ہے۔

مانگ (بجلی صارفین) اور سپلائی سائیڈ (بجلی کی تقسیم) یوٹیلٹیز سے حاصل کرنے کے مقصد کے ساتھ رپورٹ اس طرح ہے۔

  • ان ریاستوں سمیت پورے ملک میں بجلی کی رسائی کی صورتحال کا جائزہ لینا اور بامعنی پہنچ بنانے والے سبھی ڈائی مینشن کے ساتھ یوٹیلیٹز کی تقسیم کرنا۔
  • پائیدار اور ٹھوس رسائی کے ڈرائیوروں کی شناخت اور بجلی کی رسائی فراہم کرنے کے لئے بینچ مارک، یوٹیلیٹز کی صلاحیت ۔
  • ٹھوس بجلی کی پہنچ بڑھانے کے لئے سفارشات کو تیار کرنا اس رپورٹ کی اہم اور کلیدی نتائج ہیں۔
  • کم وبیش 92 فیصد گراہکوں نے اپنے اپنے حدود کے 50 میٹر کے دائرے کے اندر بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی مجموعی دستیابی کی اطلاع دی۔ البتہ ان میں سبھی کے پاس کنکشن نہیں ہے۔ اس کی ابتدائی وجہ گھروں کے نزدیک بجلی کے کھمبے سے دوری ہے۔
  • اس سروے میں شامل 83 فیصد صارفین کے پاس گرڈ پر مبنی بجلی کی پہنچ ہے۔ ان کے علاوہ باقی 13 فیصد یا تو غیر گرڈ وسائل کا استعمال کررہےہیں یا بجلی کا استعمال نہیں کررہے ہیں۔
  • گراہکوں کے سبھی زمروں میں بجلی کی سپلائی میں لگ بھگ 17 گھنٹے ہر روز کا بڑا سدھار ہوا ہے۔
  • لگ بھگ 85 فیصد گراہکوں نے اس بات کی جانکاری دی کہ ان کے پاس میٹر پر مبنی بجلی کنکشن ہے۔
  • گھریلو صارفین میں 83 فیصد کے پاس بجلی کی پہنچ ہے۔

یوٹیلیٹی سروسز کے ساتھ گراہکوں کی مجموعی تسلی کی سطح کا جائزہ لینے کے لئے ایک اطمینان بخش انڈیکس تشکیل دیا گیا۔ اس کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ سروے میں شامل 66 فیصد گراہک مطمئن ہیں۔ ان میں 74 فیصد اور 60 فیصد دیہی صارفین ہیں۔

اس رپورٹ کو جاری کرنےکے دوران نیتی آیوگ کے چیئرمین راجیو کمار نے کہا کہ اس رپورٹ نے سرکار ی اسکیموں جیسے پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا اور دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا کے فائدوں کو اجاگر کیاگیا ہے، جنہیں دیہی دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں بھی حاصل کیاگیا ہے۔ انہوں نے راک فیلر فاؤنڈیشن کو سوجھاؤ یعنی تجویز پیش کی ہے کہ وہ بجلی وزارت کےساتھ قریبی ساجھیداری کی رپورٹ میں اجاگر کیے گئے امور کو حل کرنے پر توجہ دیں۔ اس کے علاوہ تین اہم شعبوں پنجاب میں ڈی بی ٹی اسکیموں سے سیکھنا، ٹیرف کو آسان بنانا اور اعلیٰ کارکردگی والے انڈین ڈس کوم کے  بہترین طریقوں کو اجاگر کیاگیا ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پالیسی ضابطے پر عمل آوری میں بہتری، بنیادی ڈھانچے اور استعمال کی صلاحیت سازی کے شعبوں سے متعلق رپورٹ کی اہم سفارشات کا بجلی کی تقسیم کے شعبے میں سدھار کے لئے بامقصد استعمال کیا جائے گا۔

اسمارٹ پاور انڈیا کے سی ای او جے دیپ مکھرجی نے بتایا کہ بجلی کے کنکشن فراہم کرنےمیں ہندوستان کی حصولیابیاں اس کے اس عہد کو اجاگر کرتا ہے کہ وہ گرڈ سے جڑے تمام گراہکوں کو 24 گھنٹے معیاری اور بھروسے مند بجلی کی سپلائی کو یقینی بانے کے چیلنجوں کو حل کرنےکی صلاحت رکھتا ہے۔

 

...............................................................

 

  م ن، ح ا، ع ر

U-67672



(Release ID: 1668728) Visitor Counter : 186