وزارت خزانہ

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے وزارتی سطح کے برطانیہ-ہندوستان اقتصادی اور مالیاتی مذاکرات کے دسویں دور میں ہندوستانی وفد کی قیادت کی

Posted On: 28 OCT 2020 6:50PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ورچوئل طریقے سے آج یہاں برطانیہ اور ہندوستان کے درمیان وزارتی سطح کے اقتصادی اور مالیاتی مذاکرات کے دسویں دور میں ہندوستانی وفد کی قیادت کی۔

مذاکرات میں ہندوستانی وفد میں خزانہ کی وزارت کے نمائندوں کے علاوہ ریزروبینک آف انڈیا اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) کے نمائندے بھی شامل ہوئے۔ برطانیہ کے وفد کی قیادرت خزانے کے چانسلر جناب رشی سونک نے کی۔ ان کے ساتھ ہر میجسٹی کے خزانے کے نمائندے، بینک آف انگلینڈ اور فائنانشیل کنڈکٹ اتھارٹی کے نمائندے بھی تھے۔

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان بہت سے شعبوں میں قریبی باہمی تعلقات ہیں۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان معاشی توقعات بہت اہم ہیں، کیونکہ ان کا ایک ساتھ دنیا کی چوٹی کی سات معیشتوں میں شمار ہوتا ہے، جن کی مشترکہ جی ڈی پی 5 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے۔ دونوں ملکوں میں 5 لاکھ سے زیادہ روزگار کو سہارا دینے والی باہمی سرمایہ کاری کے ساتھ 2007 میں پہلی ای ایف ڈی کے بعد سے ہندوستان برطانیہ کی تجارت دگنی سے بھی زیادہ ہوئی ہے۔

مذاکرات میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے بارے میں ایک دوسرے سے تجربے حاصل کرنے کے معاملوں کا بھی احاطہ ہوا۔ مذاکرات میں جی-20 فریم ورک ورکنگ گروپ اور قرض خدمات معطلی پہل (ڈی ایس ای آئی) کو شامل کرتے ہوئے فاینینس (مالیات) کی نگرانی سے جڑے معاملوں پر جی-20 کے تعاون کے بارے میں بھی بات ہوئی۔

ڈیجیٹل معیشت کے ٹیکیشن پر شمولیت والے اتفاق رائے پر مبنی حل کی پیش رفت سمیت بین الاقوامی ٹیکس ایجنڈے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ فن ٹیک اور گفٹ سٹی پر خاص زور دیتے ہوئے سالانہ ہند برطانیہ مالیاتی مارکیٹ مذاکرات اور مالیاتی بازار میں کچھ اصلاح کے لئے اٹھائے جارہے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ مالی خدمات اشتراک بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ باہمی انڈیا-برطانیہ کے درمیان پائیدار مالی فورم قائم کیا جائے۔ انڈیا برطانیہ کے درمیان مالی شراکت داری کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کے اقدامات اور ہند-برطانیہ کے درمیان پائیدار مالیاتی ورکنگ گروپ کا خیر مقدم کیاگیا۔

قابل محترم وزیر خزانہ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ٹھوس مالیہ کی آمد کو یقینی بنانے کے لئے سٹی آف لندن اور ہندوستان کے نیشنل انفرااسٹرکچر پائپ لائن کے ذریعے کام کیا جارہا ہے۔ مذاکرات ہندوستان کی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن اور برطانیہ کے خزانہ کے چانسلر جناب رشی سونک کی جانب سے مشترکہ بیان پر باقاعدہ دستخط اختتام پذیر ہوگئے۔

...............................................................

 

         م ن، ح ا، ع ر

U-67671


(Release ID: 1668727) Visitor Counter : 186