نیتی آیوگ

نیتی آیوگ اور کوالٹی کونسل آف انڈیا نے ہندوستان میں بنیادی ڈھانچے کے شعبے کو بدلنے کےلئے  قومی پروگرام اور پروجیکٹ بندوبست پالیسی فریم ورک کا آغاز کیا

Posted On: 28 OCT 2020 8:59PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ اور کوالٹی کونسل آف انڈیا نے آج ہندوستان میں بنیادی ڈھانچے کو بدلنے کے لئے قومی پروگرام اور پروجیکٹ بندوبست پالیسی فریم ورک کا آغاز کیا۔ اس کا مقصد ہندوستان میں ان بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی راہ میں کلیدی  اور بنیادی اصلاحات لانا ہے جن پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں اور بہت چھوٹی ،چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈ کری نے ہندوستان میں پروجیکٹ بندوبست اور پروگرام کے طریقہ کار پر ایک کتاب انڈین انفراسٹرکچر باڈی آف نالج( ان باک) کا اجراء کیا اورمرکزی وزیر پیوش گوئل، نیتی آیوگ کے سی ای او،  امیتابھ کانت اور کوالٹی کونسل آف انڈیا کے چیئرمین  عادل  زین البھائی کے ہمراہ فریم ورک کا آغاز کیا۔  اس تقریب میں حکومت کی بہت سی ہستیوں کے علاوہ بنیادی ڈھانچے کے شعبے ،گلوبل پروجیکٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے علاوہ آئی این ٹی انڈیا پی ایس آئی گلوبل اینڈ انڈین ڈیولپمنٹ بینک جیسی بڑی کانٹریکٹنک فرموں کی بہت سی شخصیتوں نے بھی شرکت کی۔

اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی وزیر نتن گڈ کری نے کہا کہ این پی  ایم پی ایف ایک مضبوط ہندوستان کی تعمیر کرکے آتم نربھر بھارت کے وزیراعظم کے وژن پورا کرنے میں مدد دے گا۔ جس میں ہم کو اچھے معیار کے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہوگی۔ ہم کو لاگت کم کرنے کی ضرورت ہوگی اور ماحولیات پر سمجھوتہ کئے بغیر بیکار ساز وسامان ( میٹریل) اور لاگت کم کرنے کی ضرورت ہوگی۔

 بھرت مالا اور ساگر مالا جیسے بڑے پروجیکٹوں کے لئے پروگرام اور پروجیکٹ مینجمنٹ ٹولس اور تکنیک کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے  جو پہلے ہی استعمال میں ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تکنیک کااستعمال اور اسے اپنائے جانے کاعمل پہلے ہی جاری ہے۔ اس کامقصد اختراعی فائنانسنگ کو شامل کرنا ہے۔

وزیر موصوف نے فاسٹ ٹریک فیصلہ کرنے کے عمل کے ساتھ جوابدہی ،نگرانی، شفافیت اور بدعنوانی سے پاک نظام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو بنیادی  مسائل کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے اور  تکنیکی اور مالی کوالیفیکشن پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور ایک کارگردگی آڈٹ کو یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔

 ریلوے، کامرس اور صنعت اور صارفین کے امور کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے قومی ترقی کے لئے بنیاد ی ڈھانچے کی تعمیر ضرورت پر زور دیا اور زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے بھی زور دیا۔انڈین ریلوے  کی جانب سے تاریخی  اہم اصلاحات کئے جانے کے ساتھ اور بہت سے  بڑے  پروجیکٹ شروع کرنے کے علاوہ 2030 تک 50 لاکھ کروڑ  اور اس سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کی یہ پہل سب سے بہتر ہے۔ جس سے خریداری میں مزید شفافیت لائی جاسکے گی اور مناسب رسک شیئرنگ کے ذریعہ سرکاری ، پرائیویٹ شراکت داری قائم ہوسکے گی اور ایک زبردست پروجیکٹ حکمرانی بھی قائم ہوگی۔

نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت نے افتتاحی خطاب کیا۔ انہوں نے ہندوستان میں بنیادی ڈھانچے کو درپیش چیلنجز کی اہمیت پر زور دیا اور انہیں دور کرنے میں پروگرام اور پروجیکٹ کے بندوبست کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان طور طریقوں کو اپنانے کے لئے کثیر پروجیکٹوں کے تال میل کے ذریعہ معاشی مقاصد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

ہندوستان کو اپنی ٹھوس معاشی ترقی کے لئے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لئے 2040 تک 4.5 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔ البتہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں چیلنجز پروجیکٹوں کی خوش اسلوبی سے  عمل آوری میں روکاوٹ بن سکتے ہیں جو پروجیکٹوں کے لئے نقصان دہ بھی  ثابت ہوسکتے ہیں۔ لہذا حکومت کی طرف سے بہت سے اقدامات کے ساتھ اور نیتی آیوگ کی طرف سے رہنما خطوط بنیادی ڈھانچے کے  پروجیکٹوں کی کارگردکی کو بہتر بنانے میں کار آمد ثابت ہوسکتی ہے۔ایک قومی پروگرام اور پروجیکٹ مینجمنٹ پالیسی فریم ورک وضع کرنے کے لئے ایک ٹاسک  فوس بھی تشکیل کی گئی ہے۔

 کوالٹی کونسل  آف انڈیا کے عادل زین البھائی نے سبھی مہمانوں کے لئے ووٹ آف تھینک کے ساتھ(شکریہ کے ووٹ کے ساتھ) اپنے اختتامی کلامات پیش کئے اور فریم ورک کی کچھ تفصیلات پیش کی۔

****

( م ن۔ح ا۔رض)

U- 6787



(Release ID: 1668376) Visitor Counter : 202