وزارت خزانہ
انکم ٹیکس محکمے میں تمل ناڈو میں تلاشی کی کارروائی انجام دی
Posted On:
29 OCT 2020 12:10PM by PIB Delhi
انکم ٹیکس محکمہ نے 28 اکتوبر 2020 کو تعلیمی ادارے چلانے والے گروپ اور سول ٹھیکداروں سمیت ان کے ساتھیوں کے 22 احاطوں پر کویمبٹور،ایرروڈ، چنئی، نمکل میں تلاشی کی کارروائی انجام دی۔ تلاشی کی کارروائی طلباسے حاصل کی گئی فیس کی معلومات کی بنیاد پر کی گئی ہے، جسے باضابطہ کھاتوں میں نہیں دکھایا گیا ہے۔
تلاشی کے دوران ملے ثبوتوں سے پتہ چلتاہے کہ محصول کی گئی کم دکھانے سے متعلق الزامات درست ہیں اور غیر حساب کتاب والی رسیدوں کی رقم ٹرسٹیوں کے ذاتی کھاتوں میں پہنچائی گئی ہے اور اسے ایک کمپنی کے ذریعہ زمین جائیداد میں لگایا گیا ہے۔کمپنی کے دوسرے حصہ داروں جسےتریپورہ کے ایک آرٹی کیٹ اور ٹیکسائیل کے ایک کاروباری کی بھی تلاشی لی گئی۔تلاشی کے دوران ضبط کئے گئے الیکٹروانک آلات کی جانچ کی جارہی ہے۔
نمکل کے سول ٹھیکدار کےیہاں تلاشی کے دوران مزدوری، سامان کی خریداری وغیرہ کے لئے فرضی اخراجات دکھائے گئے ہیں۔
ان تلاشی کی کارروائی سے تقریباً ایک سو پچاس کروڑ روپے کی ادائیگی اور بغیر حساب کتاب والی سرمایہ کاری کی نشاندہی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پانچ کروڑ روپے نقد برآمد کئے گئے ہیں۔ ابھی کچھ لوکلرز کی جانچ کی جارہی ہے۔مزید کارروائی ابھی جاری ہے۔
********
م ن۔و ا۔ش ا
U:) 6783)
(Release ID: 1668354)
Visitor Counter : 165